راجوری//جموں و کشمیر یو ٹی تک خصوصی عوامی رسائی پہل کے ایک حصے کے طور پر قبائلی امور کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ نے کہا کہ حکومت نے قبائلی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات شروع کئے ہیں جو اس حقیقت سے ظاہر ہے کہ جموں و کشمیر یو ٹی کے 434 گاؤں کو پی ایم اے ڈی آئی آدرش گرام وکاس یوجنا کے تحت لایا گیا ہے ۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر نے مہتو اکانکشی جل جیون مشن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام گھرانوں کو نلکے کے پانی کے کنکشن فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشیر یو ٹی کی ہمہ جہت ترقی کی لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔ وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر یو ٹی کی جامع اور خاطر خواہ ترقی مرکزی حکومت کا بڑا ہدف ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس دورے کا مقصد جموں و کشمیر اور اس کے عوام کی مجموعی ترقی کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی اہمیت کے ساتھ ساتھ اس سمت میں اتھائے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات پھیلانا ہے ۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت ایک خوشحال قبائلی برادری کے وژن کے ساتھ کام کر رہا ہے اور قبائلی آبادی کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد کلیدی اقدامات شروع کئے گئے ہیں ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر ترقی کے ایک نئے دور کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ دورے کے دوران وزیر کے ساتھ آنے والوں میں ڈی ڈی سی راجوری وکاس کنڈل ، ایس ایس پی محمد اسلم ، ڈائریکٹر قبائلی امور جموں مشیر احمد ، اے ڈی ڈی سی پون کمار اور متعلقہ افسران شامل تھے ۔










