سر ی نگر//جے اینڈ کے گورنمنٹ فارماسسٹ ایسو سی ایشن ( جے کے جی پی اے ) نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو سے ملاقات کی اور اُنہیں مطالبات کی ایک یاد داشت پیش کی۔وفد کی قیادت جے کے جی پی اے کے صدرشیخ معراج الدین کر رہے تھے جنہوں نے اے سی ایس کے سامنے مطالبات کی ایک فہرست پیش کی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وفد کو بغور سنا ۔ ایسو سی ایشن نے فارماسسٹوں کے حق میں تازہ رجسٹریشن جاری کرنے کا معاملہ اُٹھایا جو محکمہ صحت میں کام کر رہے ہیں۔اے سی ایس نے ایسو سی ایشن کو کہا کہ فی الحال معاملہ فارمیسی کونسل آف اِنڈیا کے ساتھ زیر غور ہے اور جیسے رائے موصول ہوگی اسے انتظامی محکمہ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ایسو سی ایشن کے مطالبات میں جے اینڈ کے فارمیسی کونسل تسلیم کرنا،ایسو سی ایشن میں کونسل میں ممبران کو شامل کرنا ،مقررہ تاریخ پر ڈی پی سی کا اِنعقاد ، ڈسٹرکٹ فارمیسی آفیس رکی سطح تک کچھ پوسٹوں کی تنظیم نو، جموںمیں فارمیسی کونسل کا قیام ، محکمہ صحت میں کام کرے والے فارماسسٹ کیڈر کے نام کی تبدیلی ،اور دیگر مسائل کے ساتھ ایس آر او۔20میں ترمیم شامل ہیں۔اِس موقعہ پر اَتل ڈولو نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ تمام جائز شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔کووِڈ۔19 و۔بائی اَمراض دوران صحت کے پیشہ ور اَفراد کے کردار کو سراہتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ایسو سی ایشن پر زور دیا کہ وہ اِس عالمی وَبا کے تناظر میں تن دہی ، لگن اور محنت سے کام کرے۔اُنہوں نے انہیں یقین دِلایا کہ اِنتظامیہ ان کے تمام جائز مطالبات کو حل کرنے کے لئے پُر عزم ہے تاکہ اُنہیں ریلیف او رفوائد فراہم کئے جائیں جس کے وہ مستحق ہیں۔بعدمیں اُن کووِڈ۔19 ویریروں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اِختیار کی گئی جنہوں نے لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے اَپنی جانیں گنوائیں۔ اِس موقعہ پر اَتل ڈولو نے 96 پروموشن آرڈر بھی دئیے جن میں سینئر فارماسسٹ ، سپر وائزری فارماسسٹ اور ہیڈ فارماسسٹ شامل ہیں۔










