واشنگٹن/یو این آئی// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئیکہا ہے کہ مشتبہ شخص نے15 گز دور سے حملے کی کوشش کی، خیال ہے ہدف میں ہی تھا،میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں۔ہفتہ کی رات کو واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، امریکی صدر اور دیگر محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔واقعہ کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص کے پاس بہت سے ہتھیار تھے، سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی، مشتبہ شخص نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ انتہائی حیرت انگیز لمحہ تھا، ٹرے گرنے کی زوردار آوازیں سنیں، میں دیکھنے کی کوشش کررہاتھا کہ کیا ہوا، میلانیا نیفورا کہا بری آوازہے۔امریکی صدر نے کہا کہ اس شخص نے 15 گز دور سے حملے کی کوشش کی، ایک اہلکار کوگولی لگی مگربْلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سیمحفوظ رہا،میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ جس اہلکارکو گولی لگی، میں نیاس سے بات کی ہے،کئی سال میں یہ پہلا موقع نہیں کہ ری پبلکنز پرحملہ ہوا۔ٹرمپ نے کہا کہ گرفتار مشتبہ حملہ آورکا تعلق کیلیفورنیا سے ہے، اہلکاروں نے بروقت اقدام کرکیہزاروں افراد کی جانیں بچائیں، جلد معلوم کرلیں گے کہ آیا یہ واحد شوٹرتھا۔صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اختلافات ختم کرنا ہوں گے، ہم 30 دن میں اس سے بڑی تقریب منعقد کریں گے، ہم اپنی تقاریب منسوخ نہیں کریں گے۔










