ہزاروں فرزدانِ توحید نے نماز جمعہ کے موقعے پر خصوصی دعائیں کیں ، درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریب
سرینگر / سی این آئی // عید میلاد النبی ﷺ کی اختتامی تقریبات پوری وادی میں نہایت ہی عقیدت و احترا م تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی ، مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں رح پرورمناظر دیکھنے کو ملے ۔مسجدوں ،خانقاہوں اور امام باڑوں میں علماء نے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ دنیا وی اور آخروی زندگی گزارنے کیلئے اسوہ حسنہ پر من و عن عمل کریں ۔سی این آئی سٹی رپورٹر کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کی اختتامی تقریبات کے سلسلے میں پوری وادی میں سمیناروں ،اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ۔ مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے ،سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے نماز جمعہ ادا کیں اور ختم المعظمات ،درودازکار کی محفلیں آراستہ کیں ۔نمائندے کے مطابق درگاہ حضرتبل میں نماز جمعہ ،نماز عصر کے موقعے پر عاشقان رسول ﷺ کو موئے پاک کے دیدار سے فیضیاب کرایا گیا ۔ عید میلاد کے سلسلے میں اہم شریف بانڈی پورہ ،جناب صاحب صورہ ،زیارت شریف دستگیر صاحب ، خانقاہ معلی،پتھر مسجد ، سعید یعقوب صاحب سونہ وار ، پنجورہ شوپیاں،خانقاہ فیض پناہ ترال ،کعبہ مرگ ،جامع قدیم بارہمولہ ، جامع جدید بارہمولہ ،جامع قدیم سوپور،ہندوارہ ، کپوارہ ، سوگام ، گاندربل ،بڈگام اور وادی کے اطراف و اکناف میں عید میلاد کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ نمائندے کے مطابق حکومت کی جانب سے عید میلاد کے اختتامی جمعہ کے موقعے پر پانی ،بجلی ،صفائی کے بہتر اقدامات اٹھائے گئے تھے جس پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ ادھر صدرِ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر و وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عید میلادالنبیؐ کی اختتامی تقریب کے مقدس موقع پر آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کی۔دونوں نے اس موقع پر ہزاروں عقیدت مندوں کے ساتھ جموں و کشمیر میں دیرپا امن اور خوشحالی کی دعا کی۔ انہوں نے اسلام کی سربلند، مسلمانوں کی فتح و نصرت، جموں وکشمیر کے لوگوں کی خوشحالی، فارغ البالی ، فتح و نصرت، امن و امان اور تعمیر و ترقی اور فلسطینی عوام کیلئے دعا کی ۔ نماز کے بعد عقیدت مندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ڈاکٹر فاروق نے موجودہ چیلنجوں کے مقابلہ کیلئے اتحاد و اتفاق اور ہمدردی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت بل ہمیشہ ہمارے لوگوں کے لئے امن اور عقیدت کی علامت رہا ہے۔اس مشکل وقت میں ہمیں اپنی مشترکہ اقدار کو مضبوطی سے تھامے رکھنا چاہیے اور ایثار و ایمان کے ساتھ ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے۔ اُن کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ، ایڈوکیٹ زاہر عبداللہ اور ایڈوکیٹ ضامر عبداللہ بھی تھے۔










