eid_mubarak_duraan

عید الاضحیٰ کی پُرمسرت گھڑیوں پر ہفتہ روزہ دوران کی دلی مبارکباد

سرینگر//ہفتہ روزہ دوران کی پوری ٹیم عید الاضحیٰ کی پرمسرت اور بابرکت موقعے پر وادی کے تمام باسیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ یہ عظیم تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، امن، صحت اور خیر و برکت لے کر آئے۔ عید الاضحیٰ قربانی، ایثار اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے، اور ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انسانیت کی خدمت اور معاشرتی ہم آہنگی ہی اصل عبادت ہے۔ ہماری نیک تمنائیں ہر اُس فرد کے ساتھ ہیں جو ان لمحات میں اپنے اہل خانہ، ہمسایوں اور ضرورت مندوں کو یاد رکھ کر عید کی حقیقی روح کو زندہ رکھتا ہے۔ دوران کی ٹیم دعا کرتی ہے کہ اس عید پر آپ کے دل خوشی سے لبریز ہوں اور آپ کی دعائیں قبول ہوں۔ عید الاضحیٰ سب کے لیے محبت، ہمدردی اور اتحاد کا پیغام ثابت ہو۔ عید مبارک!