ضلع پرابھاری آفیسر نے پلوامہ کا دورہ کیا اور پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا

پلوامہ//ڈائریکٹر ایس بی ایم (وزارت مکانات و شہری) اور ضلع پلوامہ کے پرابھاری آفیسر وِکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) بنائے کمار جہا نے تیاریوں کاتفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم، اے ڈی ڈی سی پلوامہ، ایس ایس پی پلوامہ، ایس ایس پی اونتی پورہ، اے ڈی سی اونتی پورہ، اے سی ڈی، اے سی آر، اے سی پی اور مختلف ضلعی اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی طرف سے ضلع پرابھاری آفیسر ویبی ایس وائی کے والہانہ اِستقبال کے ساتھ ہوا۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے مختلف سکیموں کو کامیاب بنانے پر زور دیتے ہوئے ضلع کے اندر ہونے والی ٹھوس پیش رفت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ضلع کے اندر مکمل ہونے والے کام اور تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔اُنہوں نے چیئر کو سوشل میڈیا چینلوں، بلاک اور پنچایت سطح پر کمیٹیوں کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا جو ضلع میں’ وکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے مؤثر مواصلات اور کامیاب نفاذ کو آسان بنانے کے لئے تیار ہیں۔ اِس کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنرنے یقین دِلایا کہ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘پروگرام کے مقاصد اور ویژن کو ضلع میں پورا کیا جائے گا۔اِس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ نے ’وکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ کے لئے ضلع پلوامہ کی جانب سے کی گئی تیاریوں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔ اُنہوں نے گرام پنچایتوں میں منصوبہ بند سرگرمیوں کے ایک سیریز کا خاکہ پیش کیاجس میں متحرک ہونا، بیداری مہم، کمیونٹی کی شمولیت اور ثقافتی پرفارمنس شامل ہیں۔مزید برآں، اُنہوں نے ضلع کے اَندر اب تک کی گئی سرگرمیوں کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔ضلع پرابھاری آفیسر وی بی ایس وائی نے اپنے خطاب میں مثالی کام کے لئے ضلع اِنتظامیہ کی ستائش کی اور ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ پروگرام کے دوہرے مقاصد پر زور دیا ۔