گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے آج آٹھویں ڈی ایم سی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ایف پی او کی تشکیل اور فروغ کے لئے سینٹر سیکٹر سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ابتداً، مختلف پہلوئوں پر مختصر گفتگو ہوئی جس میں ایف پی اوز کی زمینی سطح پر پیش رفت رِپورٹ پر عمل در آمد کرنے والی ایجنسیوں مثلاً نبارڈ ، این اے ایف اِی ڈی اور ایس ایف اے سی ، کولڈ سٹوریج ، مارکیٹ لنکیجز ، کسانوں کو متحرک کرنے اور نئے ایف پی اوز کی پیش رفت پر غور وخوض ہوا۔ سی بی بی اوز نے اِس عمل کو ضلع ترقیاتی کمشنر کو پیش کیا اور پاور پوائنٹ پرزنٹیشن سے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ززنا فارمر پروڈیوسر کمپنی لمٹیڈ کی ممبر شپ 160 ممبران سے بڑھ کر 220ممبران ہوگئی ہے اور کرمانیہ فیڈ فروٹ پروڈیو سر کمپنی لمٹیڈ بٹوینا کی ممبر شپ نے مزید 40ممبران کو بھی متحرک کیا ہے جس سے ممبر شپ 140 ہو گئی ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ کرمانیہ فیڈ فروٹ پروڈیو سر کمپنی بٹوینا نے کاروبار لین دین کے لئے یو پی آئی کے ذریعے ڈیجیٹل اَدائیگی کو اَپنایا ہے ۔ مذکورہ ایف پی او ایک پیکیجنگ سے مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنارہا ہے جس کے لئے وہ نئی مشینری حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔کمیٹی کے اَرکان کی طرف سے یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ ایف پی او کے اراکین کوترجیحی بنیادوں پر مشروم یونٹس دئیے جائیں گے اور دیہی ہٹوں کے اَندر ایف پی او کو سٹال فراہم کئے جائیں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو لار اور شیر پتھری بلاکوں میں نئے ایف پی او کے بارے میں جانکاری دی گئی کہ کسانوں کو متحرک کیا جارہا ہے اور 20 کسانوں نے اتفاق کیا ہے اور اس کے لئے ممبر شپ فیس اَدا کی ہے ۔ اِس موقعہ پر دونوں بلاکوں کے ایف پی اوز کے لئے بیس لائن سٹیڈی ، ڈائیگناسٹک سٹیڈی اور ایس ڈبلیو او ٹی تجزیہ سی بی بی او کے ذریعے ڈی ایم سی کو پیش کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف ہارٹی کلچر آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ عمل درآمد کرنے والی ایجنسی اور سی بی بی او کو فصل کی پیداوار بڑھانے کے لئے محکمہ کے اقدام کی فہرست فراہم کریں۔جے اینڈ کے کوآپریٹیو ایکٹ 1999 کے تحت نئے ایف پی اوز بنانے کی بھی سفارش کی گئی۔کولڈ سٹوریجوں کے بارے میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ ضلع کی سطح پر کمیٹی بنائی جائے گی جو ضروری جگہ اور گنجائش کی نشاندہی کرے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام سی بی بی اوز کے ماہرین کو ہدایت دی کہ وہ ایف پی او ممبران کو مستقل بنیادوں پر مشاورتی خدمات فراہم کریں اور ایف پی اوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کو عمومی کاروبار اور ایکویٹی گرانٹ کے حوالے سے تربیت بھی فراہم کریں ۔ اُنہوں نے اُنہیں مارکیٹ رابطوں کو متنوع بنانے اور ایف پی او مصنوعات کو اِی۔ کامرس پلیٹ فارمروں پر فروخت کرنے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں ڈی ڈی ایم نبارڈ ، سی اے او، سی ایچ او ، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو ، سی بی بی اوز کے نمائندے اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔










