ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے یوم جمہوریہ 2023ء کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے یوم جمہوریہ2023ء کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی اَفسران اور سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں منعقد ہوگی جبکہ اِسی طرح کی تقریبات تمام تحصیل صدر مقامات میں منعقد کی جائیں گی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مارچ پاسٹ پریڈ میں جے کے پی ، سی آر پی ایف کے دستے ، سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء شرکت کریں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پنڈال میں مناسب حفاظتی اِنتظامات ، پارکنگ سہولیات، نشستوں کے مناسب اِنتظامات کے علاوہ بجلی اور پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے محکمہ صحت کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ متعلقہ مقامات پر مناسب عملہ ، ایمبولینس اور طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مناسب تعداد میں میڈیکل کیمپ قائم کریں جہاں ضلع میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔اُنہوں نے میونسپل کمیٹی اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں ڈسٹرکٹ پولی لائنز ، سڑکوں اور گلیوں میں اور اس کے اِرد گرد صفائی کو برقرار رکھیں۔اُنہوں نے یوم جمہوریہ کے پُر اَمن اِنعقاد کے لئے متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی تال میل پر زور دیا۔خراب موسم کی صورت میں مکینکل ڈویژن کو برف صاف کرنے والی مشینوں کی دستیاب کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ یو م جمہوریہ پر ملازمین کی حاضری صد فیصد یقینی بنائی جائے۔ میٹنگ میں ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی ، اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ / اونتی پورہ / ترقی ، جنرل منیجر ڈی آئی سی ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، اے سی ڈی ، اے سی پی ، چیف میڈیکل آفیسر ، چیف ایجوکیشن آفیسر ، آر اینڈ بی کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں ، پی ایچ اِی ، تحصیل دار ، آر آر 44۔سی او ، سی آر پی ایف بٹالین 183 ۔کیو او ، سینئر سول ، آرمی اور پولیس اَفسران اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔