ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے بڈگام۔ بمنہ روڈ پر جاری نکاسی آب کے کام کا معائینہ کیا

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے آج بمنہ علاقے کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے مقصد عوام کے ساتھ بات چیت اور علاقے میں جاری کاموں بالخصوص بمنہ علاقے میں دھارک￿ل سے گاری کدل تک ڈرینج سسٹم کی تعمیر کا موقعہ پر جائزہ لینا تھا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو معائینے کے دوران متعلقہ اَفراد نے جانکاری دی کہ 1.75 کلومیٹر کی سڑک پر نالے کی تعمیر جاری ہے جس کی لاگت 11.50 کروڑ روپے مختص کی گئی ہے ۔ اُنہیں بتایا گیا کہ پائپ لائن مکمل ہوچکی ہے اور سڑک جزوی طور پر بحال ہے۔اِس سکیم میں سیلاب اور دیگر نکاسی آب کے پانی کو جذب اور خارج کرنے کی صلاحیت ہوگی جو مقامی لوگوں ، پیدل چلنے والو ں ، ٹریفک کی نقل وحمل اور بارش یا برف باری کے دوران بھی مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔بعد اَزاں ،ضلع ترقیاتی کمشنر کو دیگر شکایات اور مطالبات سے بھی آگاہ کیا گیا جن کو جلد اَز جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسران کو ڈی واٹرنگ سٹیشن کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ عوام کو راحت ملے ۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ بڈگام۔بمنہ سڑک کی جلد اَز جلد مرمت اور بحالی کریں۔اُنہوں نے کہا کہ نکاسی آب اور ماسٹر پلان پائپ کے لیکیجزکو درست کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے تاکہ سردیوں کے موسم میں پانی کا شدید ذخیرہ نہ ہو۔دور ے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایگزیکٹیو آر اینڈ بی محمد اشرف اور ایگزیکٹیو اِنجینئر ڈرینج سسٹم بشیر احمد کے علاوہ دیگر سیکٹورل اَفسران بھی تھے۔