یوم جمہوریہ منانے کے فول پروف اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر اویس احمد
بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے یوم جمہوریہ کی تقریبات اور فل ڈریس ریہرسل کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منی سیکرٹری میں متعلقہ اَفسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں آئندہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر مختلف اقدامات اور محکموں کے ذریعے کی جانے والی مختلف تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع بھر کے تمام مقامات پر یوم جمہوریہ کی تقریبات اور فُل ڈریس ریہر سل کے لئے فول پروف اِنتظامات کریں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ فعال کردار اَدا کریں اور عظیم الشان جشن کے لئے تال میل سے کام کرنے اور تمام اِنتظامات ذمہ داری کے ساتھ کریں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پیرا ملٹری فورعسز کے دستے اور طلباء کی جانب سے مارچ پاسٹ کے علاوہ مختلف ثقافتی پروگرام بھی تقریبات کا حصہ ہوں گے اور ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سیکورٹی اِداروں سے کہا کہ وہ تمام مقامات پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائیں اور دیگر متعلقہ محکموں سے بھی کہا کہ وہ ضلع بھر کے تمام مقامات پر بجلی ، پینے کے پانی او ردیگر تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ ، دسٹرکٹ نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن ، اے ڈی سی ، اے سی آر ، جے ڈی پی ، آرمڈ فورسز کے اَفسران ، ایگزیکٹیو اِنجینئر اور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی۔










