بانڈی پورہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے جموںوکشمیر کے نوڈل آفیسر ڈی این بی کورسز ڈاکٹر جتندر مہتا کے ساتھ ڈی این بی کورسز کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر اور نوڈل آفیسر نے ڈی این بی ڈسٹرکٹ ریذیڈنسی پروگرام اور ڈی وِی ڈی ایم ایس کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ کا مکمل معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ اِس دورے کا مقصڈ گائنا کالوجی اور آپتھلمولوجی کے ڈی این بی کورسز شروع کرنے کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لینا تھا جس سے ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ میں اَفرادی قوت اور مہارت میں اِضافہ ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ ڈی این بی کورسز کے لئے رہنما خطوط اور ضروریات کو پورا کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اُمید ظاہر کی کہ دونوں کورسز ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ کو منظور کئے جائیں گے جس سے بالآخر مریضوں کی نگہداشت میں بہتر ی آئے گی۔اُنہوں نے کہا کہا کہ اِضافی وارڈوں بشمول جیریاٹرک وارڈ ، کیموتھراپی وارڈ ، پیڈ یاٹرک وارڈ کے قیام کے علاوہ گائنی ایچ ڈی یو یونٹ آئی سی یو کے قیام کے علاوہ دیگر سہولیات بھی زیر عمل ہیںاُنہوں نے جاری کاموں میں کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ماہ نومبر 2022 ء کے لئے جے کے اِی سہج پر پہلی درجہ بندی کے لئے ہسپتال کے ایم ایس او عملے کو نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔










