اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج کے پی ڈی سی ایل اننت ناگ کی طرف سے مختلف سکیموں کے ایک حصے کے طور پر کئے جارہے کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ بجی بہاڑہ ڈویژن میں زیر تکمیل 96 کام مکمل ہوچکے ہیں اور باقی کام مقررہ وقت کے اَندر مکمل کئے جائیں گے ۔ اِسی طرح اننت ناگ میں 162 کام مکمل ہوچکے ہیں جبکہ دیگر تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ڈاکٹر بشار ت قیوم نے کام کی تکمیل میں طبعی اور مالیاتی پیش رفت کے حصول کے لئے محکمہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ بجلی کے بنیادی ڈھانچے میں اِضافہ ہر صارف تک بجلی کی معیاری اور قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بجلی چوری کے خلاف سخت نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کٹوتی کے نظام الاوقات کو عوامی طور پر سرکولیشن کیا جانا چاہیے اور محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ سردیوں میں متاثر ہونے والے ٹرانسفارمروں اور دیگر بنیادی ڈھانچہ کی تبدیلی کو یقینی بنائے۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی اننت ناگ ، ایس اِی کے پی ڈی سی ایل اور سابق اَفسران کے علاوہ محکمہ کے اِنجینئروں اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔










