ضلع بڈگام میں’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ‘ کی جے کے ٹی پی او کی جی اِی ایم آن بورڈنگ مہم کا اِنعقاد

بڈگام//جموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن جے کے ٹی پی او ) نے انویسٹ اِنڈیا ( او ڈی او پی ٹیم ) اور ضلع اِنتظامیہ کے اِشتراک سے بڈگام کے ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ‘ یعنی کانی شال کی گورنمنٹ اِی ۔ مارکیٹ پلیس(جی اِی ایم) پر سی ایف سی کانیہامہ میں ضلع بڈگام کے ممکنہ برآمد کنندگان سوسائٹیوں اور کاریگروں کے لئے آن بورڈ مہم کا اِنعقاد کیا۔پرنسپل سیکرٹری صنعت وحرفت پرشانت گوئیل کی ہدایت پر جے کے ٹی پی اور مقامی او ڈی او پی مصنوعات کو فروغ دینے اور سرکاری اِی۔ مارکیٹ پلیس پر مصنوعات کی فروخت کے فوائد کے بارے میں تاجروں اور کاریگروں کو بیداری پیدا کرنے کے لئے ضلعی سطح پر پہنچ رہا ہے۔جموں وکشمیر یوٹی میں مہم جی اِی ایم پلیٹ فارم پر ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ مصنوعات کی آن بورڈنگ کے لئے منعقد کی جانے والی منصوبہ بند مہمات کے مطابق ہے۔گاندربل کے بعد بعد لگا تار جی اِی ایم پر اوڈی او پی پروڈکٹ کی آن بورڈنگ کے لئے یہ ضلعی سطح کی دوسری مہم ہے۔ضلع بڈگام کی کانی شال ایکسپورٹ ہب سکیم ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ‘ پہل کے طور جی آئی ٹیگ شدہ اور او ڈی او پی ہے ۔کانی شال کشمیری شال کی ایک قسم ہے جس کی ابتدأ وادیٔ کشمیر کے کانیہامہ علاقے میں ہوئی ہے۔تقریب کی نظامت ایس ڈی ایم بیروہ توفیق احمد قاضی نے اَنجام دی اور اُنہوں نے اَپنے خطاب میں کہا،’’ کانیہامہ میں کانی شالوں کی بڑی اہمیت ہے اور جی اِی ایم پر بورڈنگ کرنے سے انہیں براہ راست آرڈر حاصل کرنے میں مدد ملے گی جس سے درمیانہ داروں کی گنجائش کم ہوجائے گی۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا کہ کانی شال کو ضلع بڈگام سے وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور اِس میں برآمدات کے بے پناہ اِمکانات ہیں۔ ضلعی اِنتظامیہ کانی شال کو فروغ دینے اور ضلع کے تحت ایکسپورٹ ہب اِنیشی ایٹو کے تحت کانیہامہ کو ’’ برآمدات کا گائوں‘‘ بنانے کے لئے حکومت اور دیگر برآمدی اِداروں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔اِس مہم میں ضلع بڈگام کے 55کاریگروں ، سوسائٹیوں اور برآمد کنند گان کے علاوہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران نے بھی شرکت کی۔ گورنمنٹ اِی۔ مارکیٹ پلیس ( جی اِی ایم ) کے کام اور فوائد کی تفصیل کی وضاحت کی گئی اور پورٹل کے کام کا مظاہرہ کیا گیا۔شرکاکو جے کے ٹی پی او اور انویسٹ اِنڈیا کے ماہرین سے بات چیت کرنے کا موقعہ دیا گیا اور جی ای ایم پورٹل سے متعلق تمام سوالات کو حل کیا گیا۔گورنمنٹ اِی۔ مارکیٹ پلیس ( جی اِی ایم ) اِنڈیا میں عوامی خریداری کا ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے ۔ اس پورٹل پر ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ‘ مصنوعات کے لئے فارورڈ مارکیٹ لنکیج فراہم کرنے کے لئے مرکزی وزارت اِنڈسٹری اینڈ اِنٹرنل ٹریڈنے تمام ریاستوں اور یوٹیز کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ مصنوعات کو جی اِی ایم پر آن بورڈ کیا جانا ہے ۔ پورٹل اور ’’ ڈسٹرکٹ کلکٹرز‘‘ کو او اِی ایمز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے تاکہ ضلع کی سطح پر جی اِی ایم پورٹل آن بورڈنگ مہم کو سہولیت فراہم کی جاسکے۔ کاریگر ، کسان ، ایف پی اوز ، کاریگر آرگنائزیشنوں ، ایس ایچ جیز ، او ڈی او پی ’’ مصنوعات ‘‘ کے چھوٹے کاروباری اَفراد بغیر کسی فیس اور جی ایس ٹی کے جی اِی ایم پورٹل پر آن بورڈ ہوسکتے ہیں۔ آن بورڈنگ سے ’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ مصنوعات کے لئے سرکاری بازار کھل جائے گا ۔دِن کی طویل مہم میں 30 پلس کانی شال بیچنے والون کو مفت میں جی اِی ایم پر آن بورڈ کیا گیا اور باقی اَفراد نے آن بورڈنگ کا عمل شروع کیا۔جے کے ٹی پی او جموںوکشمیر کے کاروباریوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر فزیکل اور اِی۔ کامرس مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے ۔جموںوکشمیر یوٹی کے مجموعی تجارت اور برآمدی ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے میں تجارتی میلوں اور نمائشوں میں شرکت، جی اِی ایم ، او این ڈی سی اور دیگر اِی ۔ کامرس پلیٹ فارموں پر بورڈنگ مہمات،ضلع سطح پرایکسپورٹ بیداری پروگرام جیسے اقدامات سے مدد ملے گی۔جموںوکشمیر کے کپواڑہ اور رام بن اَضلاع کے لئے آئندہ آنے والے دِنوں میں اِسی طرح کی آن بورڈنگ مہم کا اِنعقاد کیا جائے گا۔