صوبائی کمشنر کشمیر نے گریٹر سری نگر کی جامع سیوریج سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سری نگر //صوبائی کمشنر کشمیروِجے کمار بدھوری نے آج گریٹر سری نگر کے زون ۔III میں ایچ این ڈ یوڈی ڈی اور یو اِی اِی ای سے عملائی گئی سابقہ جے این این یو آر ایم سکیم کے تحت جامع سیوریج سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں پی ایچ اِی اور پی ڈبلیو ڈی سینٹرل کے چیف انجینئروں، جنرل منیجر این بی سی سی، ایس ایم سی کے افسران اور علاقے کے نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ ٹرنک سیور لائن 99 فیصد مکمل ہو چکی ہے جبکہ لیٹرل سیور لائن مکمل طور پر مکمل ہو چکی ہے۔ اِس کے علاوہ 60 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی تکمیل کے قریب ہے جس پر 98 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ علمگیری بازار میں 16 دُکانوں کی منتقلی اور پی ایچ اِی کے پائپوں کی رِی الائنمنٹ کے لئے 90 فٹ روڈ پر ٹرنک سیور لائن کے لئے محاذوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے باقی کام تکمیل کے لئے زیر اِلتوأ ہے۔اِس موقعہ پرصوبائی کمشنر کشمیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کام کی انجام دہی میں تیزی لائی جائے تاکہ متعلقہ علاقے کو پانی جمع ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ایس ٹی پی کے کام کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کی فراہمی کے اِنتظامات کریں۔اُنہوں نے دکانداروں کی بحالی کے عمل کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ سیوریج لائن کا بقیہ حصہ مکمل ہوسکے۔