Gulmarg_dooran

شہر آفاق گلمرگ میں غیر مقامی اور مقامی سیاحوں کی گہماگہمی جاری

سرینگر / /وادی کے مشہور صحت افزا مقام شہر آفاق گلمرگ میں آجکل ہزاروں مقامی وغیر مقامی سیاحوں کی گہماگہمی ہے اوربیرون ممالک وریاستوں سے سیاح آکر قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق گلمرگ میں اس وقت ہزاروں سیاح موجود ہوتے ہیں اورپُرفضا ماحول سے لطف اندوز ہورہے ہیں تاہم اس دوران مقامی اور کئی غیر مقامی سیاحوں نے یہ شکایت کی کہ گلمرگ تک جانے والی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس سے آنے جانے میں کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں سیاحوں کی آمد ورفت متاثر ہوتی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ جانے والی تمام سڑکوں کی تجدید ومرمت کیلئے فور ی طور ٹھوس اور موثر اقدام اٹھائے جائیں ۔گلمرگ میںموجود غیر مقامی سے سیاحوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ واقعی یہ صحت افزاء مقامات جنت بے نظیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ یہاں کی قدرتی خوبصورتی سے جہاں حیران ہیں وہیں ان کے ماتھے پر خوشی جھلکتی ہے۔کیونکہ وہ سیروتفریح کرکے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ یہاں کی سیر کرکے قدرت کی عجیب کاری گر ی پرششدر رہ گئے ہیں کہ وہ اندر اے سی والے کمرے میں وہ ٹھنڈک محوس نہیں کرسکتے ہیں جو وہ گلمرگ کے پُر فضاماحول میں باہر محسوس کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ یہاں آکر بہت خوش ہوئے ہیں اور کہا کہ یہاں کی مہمان نوازی سے ہم بہت زیادہ متاثر ہوئے اور دل چاہتا ہے کہ وہ بار بار یہاں آجائیں ۔اس دوران مقامی سیلانیوں نے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ سڑکوں کی تجدیدومرمت کیلئے فوری طور اقدام اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں اور سیاحوں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے گا ۔