Weather conditions across the tunnel remain poor, fresh snow in the highlands, rain in the plains.

شہرہ آفاق گلمرگ ، پیرکی گلی اور دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ، وادی میں شدید ٹھنڈ جاری

اگلے کئی روز تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا ،رات کے درجہ حرارت میںمزید گراوٹ آسکتی ہے / محکمہ موسمیات

سرینگر // شہرہ آفاق گلمرگ اور مغل روڑ کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کے بیچ شدید سردی نے جموں ، کشمیر اور لداخ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے تاہم موسم ابر آلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں کچھ بہتری دیکھی گئی ہے ۔ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 1.3ڈگری جبکہ پہلگام منفی 5.1کے ساتھ سرد ترین علاقہ رہا ۔ دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث راتیں انتہائی سرد ہونے والی ہے اور ریکارڈ ساز ٹھنڈ نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو دنوں میں بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہونے کا امکان ہے تاہم 26دسمبر تک مجموعی طو رپر موسم خشک ہی رہے گا ۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق بادشاہ چلہ کلان کی آمد سے کچھ دن قبل ہی شدید سردی نے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچاکر اہلیان وادی کو کپکپا دیا۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے دوران مطلع صاف رہنے اور دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ آنے والوں دنوں میں شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ شہرہ آفاق گلمرگ اور وادی کے دیگر پہاڑی علاقوں خاص طور پر مغل روڑ اور دیگر علاقوں میں رواں موسم کی تازہ برفباری درج ہوئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں کیلئے مزید ہلکی برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 26دسمبر تک موسم مجموعی طو رپر بعد میں خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آنے والے دنوں کے دوران وادی کے لوگوںکو سخت سردی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ا س مدت کے دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران موسم خشک رہے گا تاہم درجہ حرارت مزید گر جائے گا اور وادی کے لوگوں کو شدید سردی کا سامنا کرناپڑے گا۔شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے ۔ادھر صوبہ جموں، جو کشمیر کے نسبت گرم خطہ ہے، میں بھی سردی کی لہر ہر گذرتے دن کے ساتھ اپنے تیکھے تیور دکھا رہی ہے۔