کھنڈرات نماسڑکوں سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں رونماء
سرینگر/ سی این آئی // شمالی کشمیر کے متعدد قصبہ جات اور ملحقہ علاقوں کی سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کا عبور و مرور دشوار بن گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹروں نے کئی روٹوں پر گاڑیاں چلانے سے انکار کیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم متعلقہ محکمہ کی خاموشی پر مقامی لوگوں نے سخت برہمی کااظہار کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق شمالی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے ۔ مذکورہ علاقوں کی سڑکوں کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ ٹرانسپورٹروںنے ان روٹوں پر اپنی گاڑیاں چلانے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک نہ ان سڑکوں کی مرمت کی جاتی ہے تب تک ان روٹوں پر گاڑیاں نہیں چلائی جاسکتی کیوں کہ ان سڑکوں پر گاڑیاں بھی خستہ ہوجاتی ہے ۔ اور ٹرنسپورٹروں کو لینے کے دینے پڑتے ہیں ۔ ادھر مقامی لوگوںنے کہا کہ ان سڑکوں کی خستہ حالت کے بارے میں اگرچہ متعلقہ محکمہ جات کوئی کوئی بار مطلع کیا گیا اور بار بار التجاء کی گئی کہ سڑکوںکی تعمیر نو اور مرمت کا کام شروع کیا جائے تاہم محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے لوگوں کو خالی یقین دہانیوں کے سواکچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ لوگوں نے کہا ہے کہ خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے لوگوںکا عبور و مرور بھی دشوار بن گیا ہے اس کیساتھ ساتھ سڑکوں کی خستہ حالی حادثات کا موجب بھی بن جاتے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے کمشنرسیکرٹری سے مود بانہ اپیل کی ہے کہ مذکورہ علاقوں کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے اقدامات اُٹھائیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔










