سر ی نگر// جاری شری امرناتھ جی یاترا۔ 2026 نے آج ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیاکیوں کہ یاتریوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس ‘ پر اپنے پیغام میں کہا،’’بھگوان شیو کے آشیرواد سے شری امرناتھ جی یاترا نے ایک شاندار سنگِ میل عبور کر لیا ہے اور چار لاکھ سے زائد یاتری اب تک اس پوتر سفر کو مکمل کر چکے ہیں۔ اَب تک 4.14 لاکھ عقیدت مند بابا برفانی کے درشن کرچکے ہیں۔ میں اس کے لئے اُن تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اِس یاترا کو تمام عقیدت مندوں کے لئے حقیقی معنوں میں ایک روحانی تجربہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار اَدا کیا۔‘‘










