سری نگر// وادی کشمیر میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات سری نگر ،گلمرگ اور پہلگام سمیت بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں مزید گرائوٹ کاشکار ہوا۔اس دوران بدھ کے روز بھی کشمیروادی میں دن کے وقت دُھوپ چھائی رہی ،جسکے نتیجے میں لوگوںنے یخ بستہ ہوائوں سے راحت محسوس کی جبکہ بڑی تعدادمیں لوگ پارکوں اور دیگر کھلی جگہوں پر لوگ دھوپ کامزہ لیتے رہے ۔اُدھر محکمہ موسمیات نے پھرکہاکہ جموں وکشمیرمیں بنیادی طور پر6 جنوری تک موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔موسمیاتی ماہرین نے تاہم کہاکہ مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ 8سے10جنوری کے دوران جموں و کشمیر کے بہت سے مقامات پر برفباری اور بارش ہونے کاامکان ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق اتوارسے جاری موسم میں خوشگوار تبدیلی کے بیچ بدھ کے روزبھی کشمیروادی میںزیادہ تروقت دُھوپ چھائی رہی ،جسکے نتیجے میں لوگوںنے یخ بستہ ہوائوں سے راحت محسوس کی جبکہ بڑی تعدادمیں لوگ پارکوں اور دیگر کھلی جگہوں پر لوگ دھوپ کامزہ لیتے رہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات درج کئے گئے درجہ حرارت کے بارے میں بتایا کہ سری نگر میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا،جو معمول سے3.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔یادرہے سری نگر میں اس سیزن میں اب تک کا سب سے سرد درجہ حرارت 25 دسمبر کو دیکھا گیا جب پارہ منفی5.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔قاضی گنڈ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جومعمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے بتایا کہ گلمرگ میںمنگل اور بدھ کی درمیانی رات منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجومعمول سے1.4ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا ۔محکمہ موسمیات کے اہلکارنے مزیدکہا کہ کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات پارہ منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا،جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔اُدھر محکمہ موسمیات نے پھرکہاکہ جموں وکشمیرمیں بنیادی طور پر6 جنوری تک موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔موسمیاتی ماہرین نے تاہم کہاکہ مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ 8سے10جنوری کے دوران جموں و کشمیر کے بہت سے مقامات پر برفباری اور بارش ہونے کاامکان ہے ۔ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے کہاکہ موسم میں تبدیلی آنے تک دن کے اضافے اوررات کے درجہ حرارت میں مزید گرائوٹ آنے کاامکان ہے ۔










