سی اِی او اِیرا نے ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والی جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کا جائزہ لیا

سی اِی او اِیرا نے ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والی جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کا جائزہ لیا

سری نگر// چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی اِی او)جموں و کشمیر اِکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی (جے کے اِی آر اے) شریا سنگھل نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے جاری جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ (جے ٹی ایف آر پی) کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دورانِ میٹنگ سی اِی او کو جانکاری دی گئی کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے اس منصوبے کے تحت 213 ذیلی منصوبوں میں سے 197 ذیلی منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیںجبکہ باقی منصوبوں پر کام جاری ہے۔سی اِی او نے میٹنگ میں مختلف پروجیکٹ امپلی منٹیشن یونٹوں( پی آئی یوز) کے افسران کے ساتھ مکمل تفصیلی جائزہ لیا جو کہ عالمی بینک کی مالی اعانت سے JTFRP کے مختلف اجزأکو انجام دے رہے ہیں۔سی ای او، ای آر اے نے تمام پروجیکٹ امپلی منٹیشن یونٹوں( پی آئی یوز) کو ہدایت دی کہ وہ تمام جاری منصوبہ جات کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔میٹنگ میں ایم ڈی، جے کے ایم ایس سی ایل، چیف اکاؤنٹس آفیسر، جے ٹی ایف آر پی، پروجیکٹ منیجر جے اینڈ کے اِرأجموں و کشمیر، ایس ای (پی ڈبلیو ڈی) (آر اینڈ بی) بارہمولہ، ایس ای سری نگر میونسپل کارپوریشن، ایگزیکٹیو انجینئر (پی ڈبلیو ڈی) (آر اینڈ بی) نارتھ ، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی) سائوتھ، جے اینڈ کے اِیرا کے ڈپٹی پروجیکٹ منیجر اور سری نگر میونسپل کارپوریشن،پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) سینٹرل ، سائوتھ اور نارتھ کے افسران نے شرکت کی۔