سرینگر //کچھ دن پہلے نئی دہلی میں ایک کے بعد ایک میٹنگوں میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کا اعلیٰ سطحی جائزہ لینے کے بعدمرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اگلے ہفتے جموں کشمیر کے بی جے پی لیڈران سے ملاقات کریں جس دوران جموں کشمیر کی سیاسی صورتحال اور آنے والے اسمبلی انتخابات پر تفصیلی بات ہو گی ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ اگلے ہفتے جموں کشمیر کے بی جے پی کے اعلیٰ لیڈروں سے ملاقات کریں گے جس دوران سیاسی صورتحال اور عوام کے مسائل پر بات چیت ہوگی۔معلوم ہوا ہے کہ یہ میٹنگ آج ہونے ولی تھی تاہم کچھ ناگزیر حالات کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا اور اگلی تاریخ اگلے دو دنوں میں بی جے پی کے جموں کشمیر کے سربراہ رویندر رینا کو بتائی جائے گی۔ یہ میٹنگ اب اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں شرکت کیلئے جموں و کشمیر سے صرف سات سے آٹھ سینئر بی جے پی لیڈروں کو بلایا جائے گا تاہم، نئی دہلی کے سنیئر بی جے پی رہنما بھی شامل ہوں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، پورے یو ٹی میں بی جے پی کو مزید مضبوط بنانے خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پارٹی کی موجودگی کم ہے اور جلسے کے انعقاد کے لئے قومی بی جے پی لیڈروں کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا جائے جبکہ ساتھ ہی آنے والے اسمبلی انتخابات پر بھی بات ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق یہ مسائل پہلے ہی وزیر داخلہ، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور حکومت اور پارٹی کے دیگر سینئر عہدیداروں کے نوٹس میں یو ٹی بی جے پی لیڈروں اور بی جے پی کے دو جنرل سیکرٹری ترون چگ، انچارج جموں اور کشمیر اور دلیپ سائکیا، جنہوں نے حال ہی میں یو ٹی کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے امیت شاہ کو جموں کشمیر میں صورتحال کے مختلف پہلوؤں بشمول لوگوں اور وادی میں تعینات غیر مقامی ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔ذرائع نے بتایا، ’’یہ میٹنگ حکومتی عہدیداروں اور بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے جموں و کشمیر کے دوروں کے بعد ہوگی، جس کا آغاز بی جے پی جنرل سکریٹری (تنظیموں) بی ایل سنتوش کے دو روزہ دورے سے ہوگا‘‘۔










