جموں//سیکرٹری کان کنی امیت شرما جو بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم کے تحت سمیل پور پنچایت کی رہنمائی کر رہے ہیں ، نے بڑی برہمنا بلاک میں واقع پنچایت گھر سمیل پور میں ایک جائزہ میٹنگ ۔کم ۔کیمپ کا اِنعقاد کیا جس میںاُنہوں نے افسران کو پنچایت کے مکینوں کی تمام جائزشکایات کو دور کرنے کے لئے موقع پر ہدایات دیں۔کیمپ میں سرپنچ بی ایس منہاس ، پنچایت کے دیگر پنچوں ، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بڑی برہمنا سورج سنگھ، زیڈ اِی او پُر منڈل ، زیڈ اِی پی او پُر منڈل ، بی ایم او ،بڑی تعداد میں مقامی باشندوں اور بلاک کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔سیکرٹری موصوف نے آج یہاں گذشتہ منعقدبیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم میٹنگ میں ہوئے فیصلوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔پنچایت ممبران نے پربھاری آفیسر کا دورہ کرنے پر شکریہ اَدا کیا اوریہاں پر طویل عرصے سے زیر التوا نکاسی آب کے کام کے آغاز کو یقینی بنانے کے لئے سمیل پور کے مین چوک میں طویل عرصے سے پانی جمع ہونے کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو گیا ہے۔امیت شرما نے اَپنے خطاب میں عوام کو کووِڈ کے خطرے کے دوبارہ اُبھرنے پر خبردار کیا اوراُنہوں نے اُن سے کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں بالخصوص سماجی دُوری کے اَصولوں پر عمل اور بھیڑ والی جگہوں پر ماسک کا استعمال کریں ۔اُنہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ سی ایس سی مراکز کی مدد سے تمام عوامی خدمات آن لائن حاصل کریں اور اس کے لئے سرکاری دفاتر کا دورہ کئے بغیر تمام محکموں کی خدمات براہِ راست حاصل کریں۔سیکرٹری نے پی ایچ اِی، پی ڈی ڈی ، دیہی ترقی ، زراعت اور نوجوان خدمات اور کھیلوں سے متعلق عوام کی شکایات اور مسائل سنے اور اَفسران سے کہا کہ وہ مقررہ وقت میں ان کا ازالہ کریں۔










