گاندربل //سیکر ٹری محکمہ ٹرانسپورٹ اونی لواسانے سونہ مرگ کا دورہ کیا تاکہ یہاں کے ویٹ برج کے کام اور سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔سیکرٹری کے ہمراہ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) کشمیر، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (اے آر ٹی او) گاندربل اور دیگر متعلقہ اَفسران و اہلکارموجود تھے۔دورے کے دوران اُنہوں نے ویٹ برج کی عملی حالت، اَفرادی قوت کی دستیابی اوربنیادی ڈھانچے کی مناسبیت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اوور لوڈِنگ کو روکنے ، ٹریفک کے ہموار ضابطے کو یقینی بنانے، سڑکوں کی حفاظت اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لئے ایکسل لوڈ کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔سیکرٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ ویٹ برج کے کاموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، بین محکمہ جاتی تال میل کو بہتر بنائیں اور سہولیت کی چوبیس گھنٹے فعالیت کو بالخصوص سیاحوں کی آمد او رزیادہ ٹریفک کے دوران برقرار رکھیں ۔اُنہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے کے ساتھ بھی بات چیت کی اور روزمرہ کے کاموں میں درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا، کارکردگی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے مسائل کے بروقت اَزالہ پر زور دیا۔اِس دورے کا مقصد ٹرانسپورٹ کی عمل آوری کے نظام کو مضبوط بنانا اور سونہ مرگ کے علاقے میں گاڑیوں کی آواجاہی کے مؤثر ضابطے کو یقینی بنانا تھا۔
سبالینکا نے میامی ٹائٹل جیت کر ’سن شائن ڈبل‘مکمل کر لیا
امیلیا کیر اور جیکب ڈفی کے نام نیوزی لینڈ کرکٹ ایوارڈز
میزائل حملوں سے امریکی جنگی جہاز ابراہم لنکن سینکڑوں میل پیچھے ہٹ گیا، ایرانی کمانڈر
ایران کیخلاف گراؤنڈ آپریشن کی تیاری‘ 3500 امریکی فوجی تعینات !
شمالی کوریا کا ’امریکہ تک مار کرنے والے‘ میزائل انجن کا تجربہ
تہران میں قطری نیوز چینل کی عمارت پراسرائیلی حملہ، متعدد افراد زخمی
روس کا یکم اپریل سے پٹرول برآمدات پر پابندی کا اعلان، عالمی منڈی میں تشویش
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 17 افراد ہلاک
ایران کا تل ابیب میں کیمیکل پلانٹ پر حملہ کا دعویٰ
ایران پر جنگ مسلط کرنے پر امریکہ میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے










