جموں//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج گورنمنٹ نفسیاتی اَمراض ہسپتال جموں میں ڈی ایڈکشن سینٹر کا دورہ کیا۔ موجودہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات اور ڈی ایڈکشن سینٹر کے کام کاج کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی ۔سیکرٹری موصوف کو مرکزمیں موجود خامیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی جس کے لئے اُنہوں نے بھرپور مالی او رلاجسٹک تعاون کو یقینی بنایا ۔ ڈی ایڈکشن سینٹر کے اَندر اور اِس کے آس پاس مناسب سیکورٹی کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا۔بھوپندر کمار نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتال میں نشے سے بچائو اور او ایس ٹی خدمات کے کام کو یقینی بنائیں اور سربراہان سائیکیٹرک ہسپتال اور ایم ایس سائیکیٹرک ہسپتال کو مزید ہدایت دی کہ نشامکت کے تحت علاقائی سطح پر بحالی مرکز کے قیام کے لئے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے ٹھوس ایکشن پلان بنایا جائے۔ابھیان کو جلد اَز جلد اِنتظامی محکمہ میں جمع کیا جائے ۔سیکرٹری نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر میں جاری نشا مُکت ابھیان کو مزید بھرپور طریقے سے نافذ کریں۔اِس موقعہ پر پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سدھن شرما ، ایڈمنسٹریٹر ایسو سی ایٹیڈ ہسپتال اشونی کھجوریا، ایچ اور ڈی سائیکاٹری ڈاکٹر منواروڑہ ، میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ نفسیاتی اَمراض ہسپتال ڈاکٹر کیرتی بھوشن شرما، نوڈل آفیسر نشا مُکت ابھیان ڈاکٹر ہرجیت رائے ، نفسیاتی امراض ہسپتال جموں کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راکیش بانہال اور دیگر عملہ موجود تھا۔










