جموں//گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر میں ’’ نیلے آسمانوں کے لئے صاف ہوا کا تیسر ا بین الاقوامی دِن‘‘ اِس برس کے تھیم ’’ دی ائیر وِی شیئر‘‘ کے ساتھ منایا گیا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار جو اِس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے، نے تقریب کے موقعہ پر ایک ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل فیملی ویلفیئر اینڈ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر دیپک کپور ، میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر ڈاکٹر نریندر سنگھ بھٹیال او رنوڈل آفیسر این پی سی ایچ ایچ ڈاکٹر رشمی شرما موجود تھیں۔کمیونٹی کی سطح پر بیداری پیدا کرنے کے لئے ریلی کو ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا گیا۔ اِس کے علاوہ ہسپتال کے اَطراف کے دُکانداروں او رتاجروں میں صاف ہوا کے پیغام والے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔بعدمیں پودے لگانے کی مہم چلائی گئی جن میں ہوا صاف کرنے کا معیار تھا۔دریں اثناء سیکرٹری نے ہسپتال کے اوپی ڈی کمپلیکس میں پہلی ائیر کوالٹی اِنڈکس مشین کا اِفتتاح کیا۔سیکرٹری نے وقف شدہ فالج اور جیر یاٹرک کیئر وارڈ کا بھی دورہ کیا او روہاں کے مریضوں کے ساتھ استفسار کیا۔ اِس کے بعد اُنہوں نے مرکز کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے بلڈ کمپوننٹ لیبارٹری کا دورہ کیا ۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ وہ خون کے اجزأ کے لحاظ سے تمام اَضلاع کو اِس سہولیت سے اِستفادہ کرنا چاہیے ۔ اُنہوں نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کرکے ایمرجنسی رسپانس روم کامعائینہ کیا۔اِس موقعہ پر ہسپتال میں ’’ دِی ائیر وِی شیئر‘‘ کے موضوع پر ایک رنگارنگ پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا جس میںبابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نرسنگ کالج کے زیر تربیت طلباء کی جانب سے نکڑ ناٹک پیش کیا گیا ۔ اِس کے علاوہ ڈاکٹر نازیہ نے ’’ ائیر پیور یفائنگ پلانٹس ‘‘ اور بھانو پریا نے ’’ صحت کے تصور ‘‘ پر بیداری لیکچر دیا۔










