موک ڈرل کے انعقاد کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
سرینگر//صحت اور طبی تعلیم کے سیکرٹری بھوپندر کمار نے 27دسمبر 2022 کو منعقد ہونے والی موک ڈرل کے حوالے سے ایک میٹنگ طلب کی تا کہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں میں کووڈ منیجمنٹ کیلئے کلیدی سہولیات اور لاجسٹکس کے سلسلے میں فعالیت کی جانچ کی جا سکے ۔ یٹنگ میں ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس صورہ ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ، تمام میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز ، ڈائریکٹر جنرل ، فیملی ویلفئیر ، ایم سی ایچ اور امیونائیزیشن ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، ڈائریکٹر ( کوارڈینیشن ) نیو میڈیکل کالجز جے اینڈ کے ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل ، سی ایم اوز ، جموں و کشمیر کے تمام اضلاع اور محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ یکرٹری نے مطلع کیا کہ عالمی سطح پر رپورٹ ہونے والے مثبت کیسوں میں اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں کووڈ کیسوں کی تعداد میں ممکنہ اضافے پر نظر رکھنے کیلئے پیشگی اور فعال نقطہ نظر کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔ نہوں نے ہدایت دی کہ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام ایچ او ڈیز 27 دسمبر 2022 کو صبح 9 بجے جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات میں موک ڈرل کی مشق کریں تا کہ آپریشنل تیاریوں آکسیجن پلانٹس ، وینٹی لیٹرز ، لاجسٹکس اور انسانی وسائل پر خصوصی توجہ کے ساتھ کووڈ کا انتظام کو یقینی بنایا جا سکے ۔موک ڈرل کی حیثیت اسی دن کووڈ انڈیا پورٹل میں سہولت کے مطابق درج کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشق کی نگرانی محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے ایچ او ڈیز کریں گے ۔ یکرٹری موصوف نے سپلائیز کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ایچ او ڈیز اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل سے کہا کہ وہ ٹیسٹنگ کٹس سمیت کووڈ لاجسٹکس کے کافی سٹاک کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے چیف میڈیکل آفیسرز کو ہدایت دی کہ وہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق مثبت کیسز کی کانٹیکٹ ٹریسنگ جاری رکھیں ۔ نہوں نے جی ایم سی سرینگر اور جی ایم سی جموں میں جینوم سیکوینسنگ لیبز کی تنصیب اور آپریشنلائیزیشن کا جائیزہ لیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان لیبز کو فوری طور پر فعال کریں ۔ ائریکٹر جنرل فیملی ویلفئیر ، ایم سی ایچ اور امیونائیزیشن کو ہدایت دی گئی کہ وہ کمزور گروپوںخاص طور پر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور بزرگ آبادی کیلئے کووڈ ویکسی نیشن کی احتیاطی خوراک کا بندوبست کریں ۔ یکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں میں کام کرنے والے عملے کے ممبروں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنے ذاتی اور مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے اداروں میں کام کرتے ہوئے کووڈ کے مناسب رویے پر عمل کریں ۔










