سر ی نگر//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج ایک میٹنگ طلب کی تاکہ مرکزی وزارتِ صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ الرٹ کی روشنی میں کووِڈ ۔19 کی صورتحال ، محکمہ کی تیاریوںاور کووڈ کے مختلف قسم کے پھیلنے کا پتہ لگانے ، آئیسولیشن ، جانچ کرنے اور مشتبہ اور تصدیق شدہ معاملات کے بروقت اِنتظام کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کے تمام سربراہان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں صورتحال پر سخت نگرانی کو یقینی بنانے اور معاملات کی تعداد میں کسی بھی اِضافے سے نمٹنے کے لئے بنیادی ڈھانچے اور سپلائیز کو تیار رکھنے پر تبادلہ خیال ہوا۔سیکرٹری موصوف نے دستیاب بنیادی ڈھانچے ، مشینری اور آلات کا بھی جائزہ لیا جس میں جانچ کی صلاحیتوں کی صورتحال ، کووِڈ ضروری تشخیصی آلات کی دستیابی ، کووِڈ اَدویات اور آکسیجن جنریشن پلانٹس شامل ہیں۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگرکے پرنسپلوں ک کو ہدایات جاری کی گئیںکہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ دونوں میڈیکل کالجوں میں جینوم سیکوینسنگ مشینیں فوری طور پر نصب اور کام کر رہی ہیں تاکہ تمام کووڈ پازیٹیو معاملات کی جینوم کی ترتیب کو انجام دیا جا سکے۔منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل کو مزید ہدایات جاری کی گئیںکہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ کووِڈ اَدویات اور تشخیص کا مناسب مقدار میں بندوبست کیا جائے ۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اَپنی ضروریات کا جائزہ لیں اور خریداری کے لئے درخواست جے کے ایم ایس سی ایل کو بھیج دیں۔










