سکینہ اِیتو نے بارہمولہ میں میگا سوشل ویلفیئر رسائی پروگرام کی قیادت کی

سکینہ اِیتو نے بارہمولہ میں میگا سوشل ویلفیئر رسائی پروگرام کی قیادت کی

جاوید ڈار ، ناصر اسلم وانی اور شمالی کشمیر کے اَضلاع کے ممبران اسمبلی نے فلاحی اَقدامات کے بارے میں عوامی سطح پر بیداری کو مضبوط بنانے کیلئے شرکت کی

بارہمولہ// محکمہ سماجی بہبود نے ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں شمالی کشمیر کے تین اَضلاع بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے لئے ایک میگا بیداری کیمپ کا اِنعقاد کیا جس کا مقصد محکمہ کی طرف سے عملائی جا رہی زائد اَز25 فلاحی سکیموں کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنا اور ان سے زیادہ سے زیادہ مستحق اَفراد کو مستفید کرنا ہے۔وزیر برائے سماجی بہبود، تعلیم، صحت و طبی تعلیم محکمہ جات سکینہ اِیتو اس پروگرام کی مہمانِ خصوصی تھیں۔ اِ س موقعہ پر وزیر برائے زراعت، دیہی ترقی، پنچایتی راج، اِمدادِ باہمی اور الیکشن محکمہ جات جاوید احمد ڈار کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے۔تقریب میں شمالی کشمیر کے مختلف ممبران اسمبلی نے بھی شرکت کی جن میں ممبر اسمبلی بارہمولہ جاوید حسن بیگ، رُکن اسمبلی سوپور اِرشاد رسول کار، ایم ایل اے واگورہ۔کریری عرفان حفیظ لون، ممبر قانون ساز اسمبلی اُوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع، رُکن قانون ساز اسمبلی بانڈی پورہ نظام الدین بٹ، ایم ایل اے لنگیٹ شیخ خورشید احمد، ممبر اسمبلی سوناواری ہلال اکبر لون، رُکن اسمبلی پٹن ریاض احمد بیدار، ایم ایل اے کرناہ جاوید احمد میرچال، سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود، ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ایس ایف حامد ضلعی و سیکٹورل اَفسران، آنگن واڑی کارکنان، ہیلپروں اور مقامی باشدوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔بیداری پروگرام میں تقاریر، ثقافتی مظاہرے اور ڈرامے پیش کئے گئے جن کے ذریعے محکمہ سماجی بہبود کی مختلف اہم فلاحی سکیموں بشمول اِنٹگریٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیمز (آئی ایس ایس ایس )، آئی سی ڈِی ایس (آئی سی ڈِی ایس)، پوشن اور دیگر مستفیدین پر مبنی پروگراموں کے بارے میں بیداری فراہم کی گئی۔سکینہ اِیتو نے اَپنے خطاب میں آنگن واڑی کارکنوں اور ہیلپروں کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف فلاحی سکیموں کا زیادہ سے زیادہ مستحق اَفراد تک پہنچنا جامع سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اِنتہائی ضروری ہے۔اُنہوں نے آئی سی ڈِی ایس کارکنوں اور ہیلپروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کے انتہائی کمزور طبقات تک حکومتی سہولیات پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ان کے کردار کو پوری طرح تسلیم کرتی ہے اور ان کے اعزازیہ میں اضافے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔
سکینہ اِیتو نے عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے اراکین اسمبلی پر زور دیا کی کہ وہ اَپنے اپنَے حلقوں کی تحصیل سطح پر بھی ایسے بیداری پروگرام منعقد کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بیداری اور فلاحی سکیموں کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔اِس موقعہ پر وزیر جاوید ڈار نے خطاب کرتے ہوئے سکینہ اِیتو اور محکمہ سماجی بہبود کو اس بڑے پیمانے کے بیداری کیمپ کے اِنعقاد اور سماجی بہبود ی شعبے میں اہم اصلاحات متعارف کرنے پرمُبارک باد دِی۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ عوامی فلاح کو ترجیح دی ہے اور مختلف فلاحی سکیموں کے تحت اِمداد میں اِضافے سمیت کئی عوام دوست فیصلے کئے ہیں۔ اُنہوں نے فیلڈ عملے پر زور دیا کہ وہ عوام کو دستیاب سکیموں سے آگاہ کریں تاکہ ہر مستحق فرد حکومتی معاونت سے فائدہ اٹھا سکے۔وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے اَپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کے بیداری پروگراموں کو جموں و کشمیر کے دُور دراز علاقوں تک بھی وسعت دی جانی چاہیے تاکہ کوئی بھی مستحق گھرانہ فلاحی سہولیات سے محروم نہ رہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت ایک مضبوط فلاحی ریاست کے قیام کے لئے پُرعزم ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ہر اہل خاندان تک حکومتی فوائد پہنچیں جس سے غربت میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔دریں اثنا، وزرائے نے اراکین اسمبلی اور دیگر معززین کی موجودگی میں بارہمولہ کے واگورہ اور کپواڑہ کے سوگام میں نئے تعمیر شدہ سی ڈِی پی او دفاتر نیز بارہمولہ ضلع کے سنگھ پورہ اور روہامہ بلاکوں میں تین آنگن واڑی مراکز کا آن لائن اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پرسکینہ اِیتو نے دیگر معززین کی موجودگی میں نئے منتخب آنگن واڑی کارکنوںاور ہیلپروںمیں تقرری نامے تقسیم کئے۔ اِس کے علاوہ اِنٹگریٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیم (آئی ایس ایس ایس) کے تحت منظوری نامے، معذور اَفراد کے لئے موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلز، وہیل چیئرز اور بیبی کٹس بھی بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے مستحقین میں تقسیم کئے گئے۔اِس سے قبل وزیر موصوفہ نے دیگر معززین کے ہمراہ محکمہ سماجی بہبود، مشن شکتی، پوشن اور آئی سی ڈِی ایس کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا سٹالز کا معائنہ کیاجو مختلف مستفیدین سکیموں کے بارے میں بیداری فراہم کرتے ہیں۔