سوربھ بھگت نے امپارڈ سری نگر میں این آئی سی ایف اَفسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

سری نگر//ڈائریکٹر جنرل جے اینڈ کے اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( امپارڈ ) سوربھ بھگت نے آج نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ فائنانس ( این آئی سی ایف ) نئی دہلی سے امپارڈ میں تعینات اَفسران کی ایک ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔این آئی سی ایف کے 42 اَفسران کا بیچ امپارڈ سری نگر میں ایک ہفتہ کی ٹریننگ کے لئے تعینا ت ہے ۔ اُنہیں پوسٹس ، ٹیلی کمیونیکیشنز اور اِنفارمیشن سمیت تین شعبوں میںترغیب دی گئی جبکہ امپارڈ میں تربیت یافتہ این آئی سی ایف اَفسران کا بیچ اَپنی نوعیت کا دوسرا شعبہ ہے۔امپارڈ اور این آئی سی ایف کے درمیان اَفسران کا یہ تبادلہ اس مفاہمت نامے کا حصہ ہے جس پر 12 ؍ اگست 2022ء کو سوربھ بھگت اورڈائریکٹر جنرل این آئی سی ایف شری کانت پانڈا نے دستخط کئے تھے۔ اِس موقعہ پر سوربھ بھگت نے کہا کہ اِس طرح کے تبادلے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ڈائریکٹر ٹریننگ این آئی سی ایف رَن وِجے سنگھ نے امپارڈ اتھارٹیز کا شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے ہمیں سیکھنے والے مہمان فیکلٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقعہ فراہم کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ٹریننگ کشمیر ڈاکٹر جے اے جبین اور کورس کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر ایس کے اسلام بھی موجود تھے۔