سری نگر//سری نگر پولیس نے 3 گھنٹوں کے اندر چوری کا معمہ حل کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت نقب زنوں کے منظم گروہ میںشامل 7چوروں اورچرائے گئے طلائی زیورات خریدنے والے 2سوناروں کوگرفتارکیا ۔جے کے این ایس کے مطابق بدھ کے روزپولیس اسٹیشن زکورہ کو ایک شہری کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ اس کے گھر سے تقریباً 2 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات غائب ہیں۔شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر نمبر 89/2022 کے تحت قانون کے متعلقہ سیکشنوںکے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ایس ڈی پی ائو زکورہ کی ہدایت پر تحقیقات کے دوران ایس ایچ ائوپولیس تھانہ زکورہ انسپکٹر جونیش ورما نے اپنی ٹیم کے ساتھ شکایت کنندہ کے گھر کا دورہ کیا اور بعد میں شکایت کنندہ کے اہل خانہ کو فون کیا اور ان سے کیس کے مطابق پوچھا اور بعد میں ان کے موبائل فون چیک کئے۔ شکایت کنندہ کا ایک مشتبہ نابالغ بھائی جس کا فون بھی پولیس نے چیک کیا اور اُنہیں معلوم ہوا کہ اس نے سونے کے زیورات کی کچھ تصاویر کسی کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجی ہیں اور بعد میں پولیس نے شکایت کنندہ اور اس کے اہل خانہ کو اپنی جائیداد کی تصدیق کے لئے وہ تصاویر دکھائیں، جس پر شکایت کنندہ قبول کرتا ہے کہ ہاں،یہ ہمارے زیورات ہیں جیسے سونے کی چین، سونے کے سکے، انگوٹھیاں، کان کی بالیاں جو گھر سے غائب تھیں۔پولیس کے مطابق اس کے بعد نابالغ ملزم سے پوچھ تاچھ کی گئی اوراُس نے گینگ کے تمام ارکان کے نام بتائے جو اس کیس میں بھی شامل تھے اور انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کس طرح سے زیورات چوری کرتے ہیں۔ یہ لوگ مناسب رسید کے بغیرطلائی زیورات مارکیٹ میں فروخت کریں۔ دوران تفتیش پولیس نے گروہ میں شامل7 چوروں کو گرفتار کر لیا جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی جو ان سونے کے زیورات کو غیر قانونی طور پر بازار میں فروخت کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہی تھی۔پولیس نے 2سوناروںکو بھی گرفتار کیا جو مناسب رسید کے بغیر اور غیر قانونی طور پر سونے کے زیورات خریدتے تھے جس کے بعد پولیس نے سوناروں سے چرائے گئے تمام طلائی زیورات برآمد کر لئے۔پولیس کی تفتیش کے دوران مرکزی ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے دوست اس رقم کو فری فائر گیم کیساتھ اور دوسری جگہوں پر لگاتے ہیں، جہاں وہ اس رقم سے اپنے مختصر وقت کا لطف اٹھاتے ہیں جو ان سونے کے زیورات کو فروخت کرنے کے بعد آتے ہیں۔ پولیس نے 2 نابالغ ملزمان کو جووینائل جسٹس بورڈ بھیج دیا۔










