تین مزلہ عمارت سمیت کئی دکانوں کو نقصان پہنچا، لاکھوں کا مال و اسباب تباہ
سرینگر//شہر سرینگر کے مصروف ترین بازار بٹہ مالو میں سوموار اور منگل کی درمیانی رات میںآگ کی ایک واردات میںتین منزلہ عمارت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ عمارت میں چھ کے قریب دکانیں بھی ہیں جن کو آگ لگنے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے تجارتی مرکز بٹہ مالو میں آگ کی شبانہ واردات میں ایک تجارتی عمارت کونقصان پہنچا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس عمارت میں چھ دکانات بشمول نیو اکبر ہوٹل ، رستوران بھی موجود تھا جبکہ ایک گودام بھی اس عمارت میںتھا ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے کئی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے جن میںموجود لاکھوںروپے مالیت کا سازوسامان تباہ ہوچکا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ عمارت سے آگ رات 3;30کے آس پاس نمودارہوئی جس کے بعد آگ لے شعلے بھڑک اُٹھے ۔ انہوںنے بتایا کہ آگ لگنے کے فورا بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوئی جنہوںنے آگ بجھانے کی کوشش کی اتنے میں فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ اور پولیس وہاں پہنچی جنہوںنے بڑی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا اور اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔انہوںنے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی البتہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔










