ایک خاتون لقمہ اجل، سات افراد زخمی ، زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک
سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ پر جمعہ کے روز ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون لقمہ اجل اور ساتھ دیگر مسافر زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاںکئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ اسطرح سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں قومی شاہراہ پر سڑک حادثات میں چار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر جمعہ کی سہ پہر ایک مسافر ٹیکسی کے گہری کھائی میں گرنے سے ایک خاتون ہلاک اور سات دیگر مسافر زخمی ہو گئے۔جی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایک ’زائلو‘ (UP23HL 6527) جموں سے سری نگر کی طرف جواہر ٹنل کے ذریعے جا رہی تھی، زیگ پوسٹ کے قریب گٹی گنڈ ویریناگ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو نکال کر قاضی گنڈ کے ایک اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچتے ہی اتر پردیش کی شیبا عراقی کو مردہ قرار دیا گیا۔زخمیوں میں سے دو کو ترجیحی علاج کے لیے ڈی ایچ اننت ناگ ریفر کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہسپتال میں کئی ایک زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ ادھر پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔ ادھر سرینگر جوں شاہراہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف سڑک حادثات میں مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے ۔ گزشتہ روز تین افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جن میں سے سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے کا ایک ڈرائیور بھی شامل تھا۔










