ستیش شرما نے 88 ویں جے کے آر ٹی سی بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

ملازمین کیلئے 7 ویں پے کمیشن کو منظوری دی

سرینگر//ٹرانسپورٹ کے وزیر مسٹر ستیش شرما نے سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( جے کے آر ٹی سی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 88 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فائنانس ، کمشنر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور جے کے آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر ، بورڈ کے دیگر ارکان اور افسران نے شرکت کی ۔ بورڈ کے اہم فیصلوں میں جے کے آر ٹی سی ملازمین کیلئے 7 ویں پے کمیشن کے اسکیلوں کے نفاذ کی منظوری ، ایک دیرینہ مطالبہ کو حل کرنا ، کارپوریشن کے مختلف افسران کیلئے ترقیوں کی اصولی تصدیق ، کارپوریشن کے کنسولیدیٹڈ ڈرائیوروں کیلئے اجرت کا نظر ثانی شدہ ڈھانچہ شامل ہے ۔ اس کے علاوہ کارپوریشن کو ہدایت دی گئی کہ وہ ریٹائیر ہونے والوں کے تمام زیر التوا ء گریجویٹی اور پنشنری کلیمز کو نمٹائے اور فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین کیلئے ایک مضبوط فلاحی پالیسی مرتب کرے گی ۔ بورڈ نے گذشتہ اجلاس کے منٹس کا جائیزہ لیا اور اس کی تصدیق کی اور کارروائی کی رپورٹ کا جائیزہ لیا ۔ بورڈ نے 2026-27 کے مجوزہ بجٹ پر بھی غور کیا اور اثاثہ منیٹائزیشن ، ریونیو میں اضافہ اور وسائل کی اصلاح پر تبادلہ خیال کیا ۔ پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کے تحت 200 نئی ای بسوں کی خریداری پر پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا اور اس کے ساتھ کئی گاڑیوں کی نیلامی کو منظوری دی گئی ۔ میٹنگ کے دوران مسٹر شرما نے سستی ، قابل بھروسہ اور موثر ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی میں جے کے آر ٹی سی کے اہم کردار پر زور دیا ۔ انہوں نے کارپوریشن کو ایک جدید ، مالی طور پر پائیدار اور مسافروں کیلئے دوستانہ ادارے میں تبدیل کرنے کیلئے نتیجہ پر مبنی نقطہ نظر پر زور دیا ۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مسٹر شرما نے کہا کہ جے کے آر ٹی سی کو ایک متحرک ، خود کفیل تنظیم کے طور پر ابھرنے کیلئے تمام ضروری تعاون حاصل ہو گا جو جموں اور کشمیر کے لوگوں کی نقل و حرکت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہے ۔