nirmalasita raman

سال 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے انفراسٹرکچر پر توجہ ضروری

پچھلے 3 سے 5 سالوں میں، مسلسل، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے عوامی اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا/ سیتا رامن

سرینگر //سال 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے انفراسٹرکچر سرمایہ کاری، اختراع اور شمولیت پر توجہ ضروری ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے کہا کہ ہندوستان کے پاس وزیر اعظم نریندر مودی کے طے کردہ ہدف کو پورا کرنے کیلئے ضروری وسائل موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کئی سرمایہ کار دوستانہ اصلاحات کے علاوہ، ہندوستان میں بہت متحرک نوجوان آبادی ہے اور انہیں معیشت کی ضرورت کے مطابق ہنر مند بنانے پر زور دینے سے منافع ملے ۔ سی این آئی کے مطابق سی آئی آئی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ حکومت کی توجہ چار چیزوں پر ہے ، بنیادی ڈھانچہ، سرمایہ کاری، اختراع اور شمولیت تاکہ ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس وزیر اعظم نریندر مودی کے طے کردہ ہدف کو پورا کرنے کے لئے ضروری وسائل موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کئی سرمایہ کار دوستانہ اصلاحات کے علاوہ، ہندوستان میں بہت متحرک نوجوان آبادی ہے اور انہیں معیشت کی ضرورت کے مطابق ہنر مند بنانے پر زور دینے سے منافع ملے گا۔سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے مقصد کے ساتھ، انہوں نے کہا کہ چار مختلف امور پر زور دیا گیا ہے۔ ہم بنیادی ڈھانچے کو بہت بڑے انداز میں دیکھ رہے ہیں۔ پچھلے 3 سے 5 سالوں میں، مسلسل، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے عوامی اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ 2023-24 میں 10 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کے ساتھ سرمایہ کاری آتی ہے۔ دوسرا، سرمایہ کاری پر زور دینے سے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ ملے گا۔لہذا، انہوں نے کہا، انفراسٹرکچر صرف فزیکل نہیں ہو گا جیسے پل، سڑکیں، بندرگاہیں یا ہوائی اڈے، بلکہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تخلیق کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔