راہول بھٹ کے لواحقین کوجلد انصاف ملے گا

راہول بھٹ کے لواحقین کوجلد انصاف ملے گا

ملوثین کوگھناونے فعل کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی:منوج سنہا

سری نگر//جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مہلوک پنڈت ملازم راہول بھٹ کے لواحقین کوانصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ ملوث ملی ٹنٹوں اوراُن کے حامیوںکواس گھناونے فعل کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔جے کے این ایس کے مطابق ایل جی آف جموں وکشمیر کے آفیشنل ٹویٹر ہینڈل سے منوج سنہا سے منصوب ایک ٹویٹ کیاگیا،جس میں بتایاگیاکہ لیفٹنٹ گورنر نے جمعرات کوتحصیل دفتر چاڈورہ میں مرے گئے پنڈت ملازم راہول بھٹ کے لواحقین سے ملاقات کی اور اہل خانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔منوج سنہا نے ٹویٹ میں آگے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت راہول کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہاکہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو ان کے اس گھناؤنے فعل کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔اسے پہلے جمعرات کی شام ایک ٹویٹ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا’میں بڈگام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں راہول بھٹ کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں‘۔ انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ تھاکہ اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے میں ملوث لوگ سزاسے بچ نہیں پائیں گے۔ منوج سنہا نے یہ بھی کہاتھاکہ جموں و کشمیر حکومت غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔