لکھنؤ/ایجنسیز//رام مندر عطیات چوری معاملے میں پولیس نے آج بڑی کارروائی کی اور ایودھیا میں رہنے والے تمام ملزمین کے گھروں پر دھاوے کئے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس اپنی جانچ میں تیزی لا رہی ہے تاکہ اس معاملے سے متعلق حقائق سے پوری طرح پردہ اٹھایا جا سکے۔ پولیس کی الگ الگ ٹیمیں انکلپ مشرا، لو کش مشرا، مرکزی ملزم رما شنکر یادو عرف ٹنو یادو، منیش یادو، کرونیش پانڈے اور رما شنکر مشرا کے گھر پہنچیں۔تحقیقاتی ٹیمیں گھر کے کونے کونے کی چھان بین کی وہیں تفتیش کے دوران پولیس مقامی مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمین کے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی۔ میڈیا کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس ایودھیا میں اویناش شکلا کے کرائے کے مکان پر بھی پہنچی۔ بتایا گیا ہے کہ اویناش شکلا پرتاپ گڑھ کا رہنے والا ہے اور اس نے کچھ ماہ قبل ہی یہ کرائے کا مکان خالی کردیا تھا۔ پولیس نے مکان کے آس پاس رہنے والے لوگوں اور نیچے کی دکان چلانے والے دکانداروں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔ جرائم کے ذریعے جو پیسہ حاصل کیا گیا ہے اس کے ذرائع کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔پولیس بینکوں کے کھاتوں اور لین دین کی بھی جانچ کر رہی ہے تاکہ صاف ہو سکے کہ پیسے کو کہاں کہاں بھیجا گیا یا کس کام میں استعمال کیا گیا۔ تفتیشی ٹیموں نے اب تک اس معاملے میں تقریباً 79.85 لاکھ 85 ہزار روپے برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں چوری، مجرمانہ سازش اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔عدالت نے 2 دن پہلے ہی تمام 8 ملزمین کو 29 جون تک جیل بھیج دیا تھا۔ پولیس ان تمام ملزمین کو پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرے گی۔ معاملے کے تار جوڑنے اور آگے کی پوچھ گچھ کے لیے پولیس عدالت سے ان سبھی کی حراست مانگے گی تاکہ باقی رقم اور املاک کا بھی پتہ لگایا جاسکے۔










