جموں کے ریاسی میں الٹو گاڑی حادثے کا شکار 2افراد لقمہ اجل بن گئے
سری نگر//جموں وکشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے ۔رام بن کے کیلا موڈ کے نذدیک اینوا گاڑیگہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوا ر سرینگر سے تعلق رکھنے والا نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ادھر جموں کے ریاسی میں الٹو گاڑی حادثے کا شکار 2افراد لقمہ اجل بن گئے پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں وکشمیر کے ریاسی اور رام بن اضلاع میں جمعرات کی صبح دو الگ الگ سڑکوں حادثوں میں تین افراد کی موت واقع ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاسی میں چاسانہ سے سنگلی کوٹ جا رہی ایک الٹو گاڑی ہاموسن کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اس گاڑی میں سوار دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔انہوں نے متوفین کی شناخت 35 سالہ منجیت سنگھ ولد نوراتن سنگھ اور 25 سالہ گرباشک سنگھ ولد اشر سنگھ ساکنان چاسانہ ریاسی کے بطور کی۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔دھر رام بن میں قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔نہوں نے کہا کہ حادثہ پیش اAتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سی کیو آئی کی مشترکہ ٹیموں نے بچاؤ آپریشن شروع کرکے لاش کو بر آمد کیا۔متوفی کی شناخت مدثر احمد ولد نور محمد لنگوساکن ڈلگیٹ سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔سرینگر سے نمائندے نے بتایا کہ جب علاقے میں مد ثر کی ہلاکت کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلی تو یہاں کہرام مچ گیا ہے ۔اسے دو روز قبل مزکورہ مقام پر ترال کانوجوان ٹنکر ڈارئیورلقمہ اجل بن گیا تھا۔










