جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقعہ پر آرمڈ اَفواج کے تمام اَرکان اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر گرمیت سنگھ شان ( ریٹائرڈ) نے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی جیکٹ پر آرمڈ فورسز کا جھنڈا لگایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے آرمڈ فورسز کے بہادروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اور دفاعی اَفواج، ان کے کنبوں کی بہادری اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ ڈے ہم سے آرمڈ فورسز کے بہادر اہلکاروں کے ساتھ اِظہار تشکر اور یکجہتی کا موقعہ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں اَپنے فوجیوں کی ہمت اور لگن کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کی بہادری اور ہمارے ملک کی خدمات کا اعتراف کرتا ہوں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ آرمڈفورسز فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر حصہ اَدا کریں اور فوجیوں ، سابق فوجیوں اور ان کے کنبوں کی فلاح و بہبود کے عظیم مقصد کی خدمت کریں۔بعد میں ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کو سابق فوجیوں ، ویر ناریوں ، ان کے زیر کفالت اَفراد اور آرمڈ فورسز کے خدمات کرنے والے اہلکاروں کی بہبود کے لئے محکمہ کی طرف سے کی گئی کوششو اور اَقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اِس موقعہ پر کرنل جے ایس رندھاوا ( ریٹائرڈ) ، کرنل بی ایس سمبیال ( ریٹائرڈ)، کرنل جے ایس جموال ( ریٹائرڈ) ، کرنل ایم اایس بھائو ( ریٹائرد ) ، کرنل ایس ایس اسلا ( ریٹائرڈ ) ، ترسیم چند، شریمتی رجنی ، محترمہ جیوتی مگوترا ، محترمہ نشا ، محترمہ الپی مہاجن موجود تھیں۔










