’’ دہشت گردوں کو بچانے کیلئے کوئی دلیل نہیں دی جائے گی‘‘، ہمارے پالیسی واضح اور صاف

ہم نے دفعہ 370 کو ہٹانے کا وعدہ کیا تھا اور ہٹا دیا، رام مندر بنانے کو کہا وہ بھی تعمیر کریں گے / امیت شاہ

سرینگر// لوک سبھا کے ایوان میں یہ اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ’’ دہشت گردوں کو بچانے کیلئے کوئی دلیل نہیں دی جائے گی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت واضح طور پر ’’دہشت گردی‘‘کو مجرمانہ انصاف کے نظام کے دائرے میں لے آئی ہے۔امیت شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نئے قانون کا مقصد حکومت کو بچانا نہیں بلکہ ملک بچانا ہے۔ ایک صحت مند جمہوریت میں، ہر کسی کو حکومت پر تنقید کرنے کا حق ہے، لیکن ہم کسی کو بھی ہندوستان کے بارے میں توہین آمیز کچھ کہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق لوک سبھا میں فوجداری انصاف کے نظام میں تبدیلی کے تین اہم بلوں کو منظور کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے زور دے کر کہا کہ سزا دینے کے بجائے تیز رفتار انصاف کی فراہمی پر توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا ’’میں حیران ہوں کہ کس طرح کچھ لوگ انسانی حقوق کے نام پر دہشت گردوں کی جانیں بچاتے ہیں۔ یاد رکھیں، یہ نہ انگریزوں کا راج ہے اور نہ کانگریس کا۔ یہ مودی کا راج ہے‘‘۔امیت شاہ نے کہا ’’یہاں دہشت گردوں کو بچانے کیلئے کوئی دلیل نہیں دی جائے گی ۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت واضح طور پر ’دہشت گردی‘ کو مجرمانہ انصاف کے نظام کے دائرے میں لے آئی ہے۔امیت شاہ نے تقریر میں مزید کہا ’’نئے قانون کا مقصد حکومت کو بچانا نہیں بلکہ ملک بچانا ہے۔ ایک صحت مند جمہوریت میں، ہر کسی کو حکومت پر تنقید کرنے کا حق ہے، لیکن ہم کسی کو بھی ہندوستان کے بارے میں توہین آمیز کچھ کہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘جب وہ اپوزیشن میں تھے تو احتجاج کرتے تھے لیکن جب اقتدار میں آئے تو اس کا غلط استعمال کیا۔ پہلی بار مودی حکومت نے بغاوت کے قانون کو مکمل طور پر ختم کر دیا۔شاہ نے کہا کہ ریاست کا پہلا فرض انصاف ہے۔ عدلیہ، ایگزیکٹو اور مقننہ جمہوریت کے تین ستون ہیں۔ ہمارے آئین کے بنانے والوں نے ملک کو مضبوط انتظامیہ دینے کے لیے کام کو ان تینوں میں تقسیم کیا۔ آج، پہلی بار، یہ تینوں مل کر ملک کو انصاف پر مبنی فوجداری نظام دیں گے نہ کہ سزا پر مبنی نظام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں پہلی بار ہمارے آئین کی روح کے مطابق قانون بننے جا رہے ہیں۔نریندر مودی حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ اپنے ہر وعدے کو پورا کرتی ہے۔ ’’ہم نے کہا تھا کہ ہم دفعہ 370 اور 35اے کو ہٹا دیں گے، ہم نے اسے ہٹا دیا۔ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور سیکورٹی اہلکاروں کو آزادانہ طور پر دیا جائے گا، ہم نے پورا کیا‘‘۔ہم نے کہا ہے کہ ہم ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کریں گے اور وعدے کے مطابق 22 جنوری کو بھگوان رام کی مورتی کی تقدیس کی جائے گی۔ ‘‘