Weather

خشک موسم اوردرجہ حرارت میں مزید تنزلی کے امکان کے بیچ کشمیرمیں شدید سردی برقرار

سری نگر ،قاضی گنڈ اور کپوارہ میں رات کا کم سے کم پارہ منفی3ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ریکارڈ

سری نگر//رواں ماہ کے آخرتک موسم خشک رہنے کے باعث درجہ حرارت میں مزید تنزلی کے امکان کے بیچ پوری کشمیروادی میں شدید ٹھنڈ کادبدبہ برقرار ہے ۔اس دوران اتوار اور پیرکی درمیانی رات پہلگام منفی4.8ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ سردترین مقام رہا جبکہ سری نگر ،قاضی گنڈ اور کپوارہ میں رات کا کم سے کم پارہ منفی3ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ریکارڈ کیاگیا ،اورساتھ ہی بارہمولہ ،گلمرگ اورکوکرناگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی2ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہا۔جے کے این ایس کے مطابق پیر کوصبح سے ہی کشمیر وادی میں آسمان ابرآلود رہنے کے بیچ یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں ،جسکے نتیجے میں پورے دن لوگوںنے سخت سردی سے بچنے کیلئے جیکٹ ،بنیان اور دوسرے گرم کپڑے استعمال کیں اور ساتھ ہی زیادہ تر لوگوںنے مختلف قسم کی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں ۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکارنے اتوار اور پیرکی درمیانی رات کشمیر کے مختلف علاقوںمیں درج کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے حوالے سے بتایاکہ پہلگام میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8ڈگر ی سینٹی گریڈدرج ہوا ،اورجنوبی کشمیرمیں واقع یہ مشہور سیاحتی مقام کشمیروادی میں سردترین مقام رہا۔انہوںنے بتایاکہ اتوار اور پیرکی درمیانی رات سری نگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.1 ڈگری سینٹی گری تھا جو معمول سے منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوںنے بتایاکہ سری نگر سمیت کشمیر کے بیشترعلاقوںمیں دن کادرجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکارنے بتایاکہ پہلگام میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8ڈگر ی سینٹی گریڈدرج ہوا ،جو معمول سے 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوںنے مزید بتایاکہ شمالی کشمیرمیں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکارنے کہاکہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پرواقع قاضی گنڈ قصبہ میں اتوار اور پیرکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوکرناگ میںکم سے کم پارہ منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے دفتر نے بتایا کہ سرحدی کشمیر ضلع کپواڑہ کا کم سے کم شبانہ درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ معمول سے منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔