بیگ میموریل فاونڈیشن کی جانب سے گریز میں دو روزہ مفت طبی کیمپ آج سے
سرینگر / سی این آئی // ’’خد مت چھ عظمت ‘‘ کے نعرہ کو بلند رکھتے ہوئے جی آر بیگ میموریل فاونڈیشن کی جانب سے شاہ پور گریز میں دو روزہ مفت طبی کیمپ 13اور 14ستمبر کو منعقد ہوگا جبکہ اس کے علاوہ منشیات کے خلاف مہم بھی چلائی جائے گی اور سلائی سنیٹر کا بھی افتتاح ہوگا ۔ سی این آئی کے مطابق جی آر بیگ میموریل فاونڈیشن کی جانب سے شاہ پور گریز میں دو روزہ مفت طبی کیمپ اور بیگ فاطمہ ہنز سے روز گار اسکیم کے تحت سلائی سنیٹر کا افتتاح 13اور 14ستمبر کو ہوگا ۔ اس کیمپ کا افتتاح معروف سماجی لیڈر اور ڈی ڈی سی ترال ہر بخش سنگھ کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ ماہری ڈاکٹروں کی ٹیم اور جی آر بیگ میموریل فاونڈیشن کے سربراہ اشتیاق احمد بیگ موجود ہونگے ۔ اس مہم کے دوران اشتیاق احمد بیگ کی جانب سے منشیات کیخلاف مہم بھی چلائی جائے گی اور وہ ننگے پائوں کئی علاقوں کا سفر کرکے منشیات کے مضر اثرات کے بارے میںآگاہی پھیلائیں گے ۔ بیگ میموریل فاونڈیشن نے اس کیمپ میں صوبائی کمشنر انشول گرگ کے مکمل تعاون اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی سی ترال ہر بخش سنگھ جو ہمیشہ سماجی خدمات میں پیش پیش رہتے ہیں اور آج بھی انہوں نے اس کیمپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کی حامی برتے ہوئے اپنی سماجی خدمات کا بین ثبوت دیا ہے ۔










