سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ اطلاعات میں 3 انچارج اِنفارمیشن اَفسران اور 14 اسسٹنٹ اِنفارمیشن اَفسران کو ترقی دے کر باقاعدہ اِنفارمیشن اَفسران اور مساوی عہدوں پر تعینات کرنے کا حکم جاری کیا۔محکمہ اطلاعات کی طرف سے یہاں جاری ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق ترقی پانے والے اَفسران میں شوکت احمد خان، ریاض احمد فاضلی، پرشوتم داس، راجندر پال سنگھ، گلشن سمبریا، مجیب احمد گنائی، گلشن آرا، اشوک کمار شرما، سیّد غلام جیلانی قادری، شبیر احمد بٹ، گرپریت سنگھ، لیاقت علی میر، محمد اویس گورکو،نتیا پال سنگھ، پرویز احمد لون ، سجاد احمد شاہ اور ہردیپ سنگھ چودھری شامل ہیں۔حکم نامے کے مطابق شوکت احمد خان، ریاض احمدفاضلی اور پرشوتم داس کو 5 ؍ستمبر 2018 ء سے ریگولر کر دیا گیا ہے جبکہ باقی افسران کی ترقی کا اطلاق آئندہ سے ہوگا۔اَفسران اگلے احکامات تک اَپنی موجودہ تعیناتی کے مقامات پر کام کرتے رہیں گے۔
مسجد پر حملہ، امریکی مسلمان اسلاموفوبیا کیخلاف متحرک
لبنانی صدر کا اسرائیل کے مکمل انخلاء کا مطالبہ
ایران سے معاہدے کے بیشتر معاملات طئے پاگئے
اسرائیل کوایران سے معاہدہ کیلئے امریکہ پر بھروسہ نہیں
اسرائیل کو خفیہ معلومات فروخت کرنے والے کو پھانسی دے دی گئی
اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ کامیاب پرواز کے بعد لینڈنگ کے دوران تباہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چوتھا اضافہ
باندرہ کی غریب نگر بستی زمین بوس، عید سے قبل ہزاروں افراد بے گھر
اسے اتنے جذباتی طور پر نہ لیں: کاکروچ جنتا پارٹی کی درخواست پر سی جے آئی
آسام: تعدد ازدواج پر پابندی، لیو ان ریلیشن شپ رجسٹر کرنے کے لیے یو سی سی بل اسمبلی میں پیش کیا گیا










