محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

حکومت ’اسپریشنل پنچایت ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کے تحت پنچایت ترقیاتی اِنڈکس متعارف کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے

سری نگر//حکومت جموںوکشمیر نئے منظور شدہ اسپریشنل پنچایت ترقیاتی پروگرام کے تحت پنچایتوں کے سماجی و اِقتصادی موضوعات میں بہتر ی لانے والے طریقوں کو تیار کرنے اور ان کو اَپنانے کے لئے پنچایت ترقیاتی اِنڈکس متعارف کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ایک آفیسر نے کہا کہ شناخت شدہ پنچایتوں کو جامع ترقیاتی سکیموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جو ماڈل پنچایتوں کے طور پر کام کریں گی۔اُنہوںنے مزید کہا کہ حکومت جموںوکشمیر مجموعی ترقی کے لئے اسپریشنل پنچایت ترقیاتی پروگرام کے تحت اِنتہائی پسماندہ 285 پنچایتوں ( فی بلاک میں ایک پنچایت ) کا اِنتخاب کرے گی۔جموںوکشمیر یوٹی کی دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگی سے متعلق سماجی و اِقتصادی اِشارے پر مختلف پنچایتوں کی درجہ بندی کرنے کے لئے پنچایت ترقیاتی اِنڈکس کی تیاری کے لئے کلیدی پیرا میٹروں کی پہلے ہی نشاندہی کی جاچکی ہے۔یہ مشق جموںوکشمیر یوٹی سے عملائے جانے والے اسپریشنل بلاک ترقیاتی پروگرام کی طرح کی جائے گی۔مجموعی طورپر 9 شعبوں میں 100 قابل پیمائش اِشارے کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیاں (6اشارے) ، صحت و غذائیت ( 11) ، تعلیم (13) ، دیہی ترقی اور صفائی ستھرائی (7) ، اِستفادہ کنندگان پر مبنی سکیمیں( 4) سکل ڈیولپمنٹ (4) ، بنیادی اِنفراسٹرکچر(17)، ماحولیات (5 )اور بہتر حکمرانی(33) شامل ہیں جو موجودہ صورتحال اور وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی پیش رفت کی معلومات فراہم کرے گی۔اِن شعبوں کی اہمیت کی بنیاد پر ہر شعبے اور ذیلی اشارے کو دیہی آبادی کی زندگی میں مطابقت کے مطابق تفویض کیا جائے گا۔ایک آفیسر نے بتایا کہ ان اسپریشنل پنچایتوں کو مختلف جاری ضلع ویوٹی سکیموں اور مرکزی معاونت والی سکیموںو پروگراموں کے ملاپ سے تیار کیا جائے گا۔اُنہوںنے کہا کہ سکیم کے تحت10 لاکھ روپے کی اِضافی مالی اِمداد منتخب پنچایتوں کوسوئیل ہیلتھ کارڈ، لینڈ پاس بک ، کسان کریڈٹ کارڈ ، اہل مزدوروں کو جاری کردہ شرم کارڈ ، صد فیصد اِدارہ جاتی پیدائش ،صد فیصد ویکسی نیشن، 9سے 11ماہ کی عمر کے بچوں کا سکول سے باہر بچوں کا صفر فیصد ، ٹھوس فصلہ کو صد فیصد جمع کرنا اور ٹریٹمنٹ ،منریگا کارڈ کے ساتھ آدھار سیڈنگ ، پی ایم جے اے وائی صحت کے ہیلتھ گولڈن کارڈ کا اجرأ جیسے پیرامیٹروں میں اہداف حاصل کرنے کے بعد اِس کی مزید ترقی کے لئے فراہم کئے جائیں گے ۔جموںوکشمیر کی 4,291 پنچایتوں ( فی بلاک میں ایک پنچایت ) میں سے تقریباً 285 اِنتہائی پسماندہ پنچایتوں کا اِنتخاب متعلقہ بلاک میں پنچایت ترقیاتی اِنڈکس میں منتخب 100 پیرامیٹروں پر حاصل کردہ کم سے کم مجموعی سکور کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ڈیٹا کا تجزیہ پی ڈی اینڈ ایم ڈی میں کیا جائے گا اور بلاک میں سے پسماندہ پنچایت کی نشاندہی کی جائے گی جس کی تفصیلات تمام متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ تصدیق کے لئے شیئر کی جائیں گی۔اسپریشنل پنچایت ترقیاتی پروگرام تمام پنچایتوں کا ڈیٹا منتخب اشارے اور پیرامیٹر ڈیش بورڈ پر اَپ لوڈ کرنے کے لئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے تیا ر کیا جائے گا۔اِس کے بعداسپریشنل پنچایت ترقیاتی پروگرام ڈیش بورڈ کا اِستعمال کلیدی کارکردگی کے اِشارے سے ان اسپریشنل پنچایتوں کی پیش رفت کی نگرانی کے لئے کیا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی مجموعی نگرانی میں اسپریشنل پنچایت ترقیاتی پروگرام کو عملایاجائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی طرف سے پروگرام کو آسانی سے عملانے کے لئے محکمہ دیہی ترقی سے ضلعی سطحی پر ایک نوڈل آفیسر نامزد کیا جائے گا۔مزید برآں، اِن پنچایتوں کے لوگوں کی ترقی کے لئے دستیاب مختلف سکیموں تک رَسائی کو بہتر کیا جائے گا جس سے ان کے حالات زندگی میں مجموعی طور پر بہتر آئے گی۔ یہ اِن علاقوں کی جامع ترقی کی طرف ایک پیش قدمی ہوگی جو ہر فرد کے لئے فوائد کو یقینی بنائے گی۔