جموں//چیئرمین جموںوکشمیر وول ڈیولپمنٹ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن ( جے کے ڈبلیو ڈی ایم اے ) رومیش کھجوریہ کی قیادت میںایک وفد نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون سے ملاقات کی۔چیئرمین جموںوکشمیر وول ڈیولپمنٹ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن ( جے کے ڈبلیو ڈی ایم اے )نے پی پی پی موڈ کے ذریعے جموںوکشمیر حکومت کی طرف سے پروسسنگ سہولیت کے ساتھ جموںوکشمیر میں اون کی ترقی اور مارکیٹنگ پلیٹ فارم کے قیام سے متعلق مختلف مسائل کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔اُنہوں نے کہا کہ جے کے ڈی ڈبلیو اے کا مقصد اونی سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے گائوں اور شہری علاقوں میں رہنے والوں کی روزی روٹی کو فروغ دینا ہے۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کہا کہ جموںوکشمیر میں اونی صنعت کی وسیع گنجائش ہے کیوں کہ ہاتھ سے بُنے اونی کپڑوں کی ملک اور بیرونِ ملک مارکیٹ میں بہت زیادہ مانگ ہے ۔ اُنہوں نے سکل ڈیولپمنٹ سینٹروں کو فروغ دینے سے ہینڈی کرافٹس اور سکل کی حوصلہ اَفزائی کرنے پر زور دیا تاکہ جموںوکشمیر کے نوجوان اَپنی روزی روٹی کے لئے اِس پیشے کو بطور پیشہ منتخب کریں۔اِس موقعہ پر جے کے ڈبلیو ڈی ایم اے کے بانی ڈائریکٹر بلال احمد کاووسہ بھی موجود تھے۔










