جے کے صحت ایپ جموںوکشمیربھر میں ڈیجیٹل صحت خدمات کو مستحکم کر رہی ہے

جے کے صحت ایپ جموںوکشمیربھر میں ڈیجیٹل صحت خدمات کو مستحکم کر رہی ہے

سری نگر//محکمہ صحت و طبی تعلیم حکومت جموںوکشمیر کی جانب سے تیار کردہ جے کے صحت ایپ پورے جموں و کشمیر میں لوگوںکو صحت سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک جامع اور متحدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر اُبھر کر سامنے آئی ہے۔ یہ ایپ شہریوں کے لئے صحت سے متعلق تمام اہم خدمات ایک ہی جگہ پر فراہم کرنے والا ون سٹاپ ہیلتھ کیئرسلوشن بن چکی ہے۔یہ ایپ صحت کے خدمات کو آسان، شفاف اور ٹیکنالوجی کے ذریعے قابل رسائی بنانے کے وژن کی حمایت کرتی ہے جس میں متعدد صحت کی خدمات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈِی ایم) کے مقاصد کی تکمیل میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے کیو ںکہ اس میں اہم ڈیجیٹل صحت خدمات کو مربوط کیا گیا ہے تاکہ شہری زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکیں۔جے کے صحت ایپ کے ذریعے شہری سرکاری ہسپتالوں میں آن لائن اپائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں، سکین اینڈ شیئر سروس کے ذریعے ڈیجیٹل او پی ڈی ٹوکن حاصل کر سکتے ہیں، ٹیلی کنسل ٹیشن اور ہوم ہیلتھ کیئر خدمات سے اِستفادہ کر سکتے ہیں، رجسٹرڈ فارمیسیوں سے اَدویات کا آرڈر دے سکتے ہیں اوراے بی ڈِی ایم سے مربوط خدمات کے ذریعے اَپنے ڈیجیٹل طبی ریکارڈ بھی دیکھ سکتے ہیں۔اس ایپ میں بلڈ بینک کی معلومات، ایمبولینس خدمات (102 اور 108)، صحت ہیلپ لائن،آرٹیفیشل اِنٹلی جنس ( اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹ، ہیلتھ اِنشورنس کی معلومات، اَدویات کی دُکانوں کی خدمات، حفاظتی ٹیکہ جات کے مراکز، دی ایڈکشن سینٹروں اور دیگر متعدد طبی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ اِس کے علاوہ طبی طالب علموں کے لئے کورسوں کی معلومات، طبی وسائل اور حوالہ جاتی مواد تک رَسائی جیسی خصوصی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جس سے جے کے صحت ایپ جموں و کشمیر کے شہریوں اور صحت شعبے سے وابستہ اَفراد کے لئے ایک جامع ڈیجیٹل ہیلتھ پلیٹ فارم بن گئی ہے۔اس وقت یوٹی بھر میں 15.60 لاکھ شہری اس پلیٹ فارم پر رجسٹر ہو چکے ہیں۔اے بی ڈِی ایم سے منسلک سکین اینڈ شیئر سروس کے ذریعے اَب تک زائد اَز 12.37 لاکھ ڈیجیٹل او پی ڈِی ٹوکن جاری کئے جا چکے ہیں جو اس سہولیت کے بڑھتے ہوئے اِستعمال کی عکاسی کرتے ہیں۔ہوم ہیلتھ کیئر اور ٹیلی کنسل ٹیشن خدمات فراہم کرنے کے لئے ایپ پر 3,077 صحت کے ماہرین رجسٹرڈ ہیںجن کے ذریعے اَب تک 4,805 طبی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔چیف سیکرٹری اَتل ڈولو کی رہنمائی میں مسلسل نگرانی، وقتاً فوقتاً جائزوں اور بروقت خامیوں کے اَزالے کی وجہ سے مذکورہ عوامی مرکز خدمات میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ایپ کے ذریعے دئیے گئے زائد اَز 4000 فارمیسی آرڈرز کامیابی سے ڈیلیور کئے جا چکے ہیںجو لوگوں تک معیاری صحت خدمات کی مؤثر فراہمی کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔جموں و کشمیر کی حکومت یونین ٹیریٹری کے شہریوں کے لئے ایک متحد ڈیجیٹل ہیلتھ پلیٹ فارم کے طور پر جے کے صحت ایپ کو اَپنانے اور اس کے اِستعمال کو بڑھانے کے لئے مسلسل اَقدامات کر رہی ہے۔محکمہ صحت و طبی تعلیم کی رہنمائی میں نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم)، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈِی ایم) جموں و کشمیر، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں و کشمیر، سٹیٹ کنٹرولر ڈرگزجموں و کشمیراور دیگر شراکت داروں کی جانب سے مربوط کوششیں کی جارہی ہیںتاکہ صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور ان خدمات کی دستیابی کو مزید وسعت دی جا سکے۔یہ ایپ شہریوں کو بالخصوص دُور دراز علاقوں میں صحت سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لئے رہنمائی اور معاونت مہیا کرنے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے۔ اِس کا مقصد صحت خدمات فراہم کرنے والے اِداروں اور شہریوں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ صحت ایپ جموں و کشمیر کے عوام کی صحت سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو صحت کی مختلف خدمات تک آسان، تیز اور مؤثر رَسائی فراہم کرتا ہے۔