سری نگر// محکمہ پبلک گریوینس نے بتایا ہے کہ ’’جے کے سمادھان پورٹل‘‘ کی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اسے نئے نظام پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔اِسی وجہ سے پورٹل کی خدمات آئندہ کچھ دِنوںکے لئے عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گی۔اِس سلسلے میں جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اَپ گریڈیشن شہریوں کی شکایات کے تیزتر اَزالے اور صارفین کو مزید بہتر اور آسان خدمات فراہم کرنے کے لئے ناگزیر ہے۔بیان کے مطابق پورٹل کو جلد ہی بحال کیا جائے گا اور اسی یو آر ایل پر کام کرتا رہے گا۔محکمہ نے شہریوں سے عارضی تکلیف کو برداشت کرنے کی درخواست کی ہے اور تمام صارفین کے صبر اور تعاون کا شکریہ اَدا کیا۔










