GeM on boarding Drive for ODOP organised by JKTPO at Ganderbal

جی کے ٹی پی او کا ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ کیلئے جی اِی ایم پر بورڈنگ مہم کا اِنعقاد

گاندربل//پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت پرشانت گوئیل کی ہدایت پرجموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) کی جانب سے آج منی سیکرٹریٹ گاندربل میںانویسٹ اِنڈیا(او ڈی او پی ٹیم ) اور ضلع اِنتظامیہ گاندربل کے اشتراک سے ضلع کے ممکنہ برآمد کنندگان، کاریگروں، ایف پی اوز اور تاجروں کے لئے گورنمنٹ اِی۔مارکیٹ پلیس (جی اِی ایم) پر گاندربل کے’’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘‘کی ایک خصوصی آن بورڈنگ مہم کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس مہم کا مقصد آن بورڈ فروخت کنند گان ، کاریگروں ، برآمد کنند گان او رسرکاری اِی۔ مارکیٹ جگہ وِلو وِکر پروڈکٹ فروخت کرنے والے تاجروں کو شامل کرنا تھا۔مرکزی وزارتِ صنعت وحرفت نے اِس پہل کو آگے بڑھانے او رفارورڈ مارکیٹ لنکیج فراہم کرنے کے لئے صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے لئے تمام ریاستوں اور یوٹیز کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کی ہے جس میں بتایا گیا کہ ’ وَ ن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ مصنوعات کو جی اِی ایم پورٹل پر آن بورڈ کیا جانا ہے اور ضلعی سطح پر جی اِی ایم پورٹل آن بورڈنگ مہم کو سہویت فراہم کرنے کے لئے ’’ ڈسٹرکٹ کلکٹرز‘‘ کو او اِی ایم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔جی اِی ایم پورٹل پر کاریگر ، کسان ، ایف پی اوز ، کاریگر آرگنائزیشنز ، ایس ایچ جی ایس ،او ڈی او پی ’’ مصنوعات ‘‘ کے چھوٹے کاروباری حضرات بغیر کسی فیس اور جی ایس ٹی کے آن بورڈ ہوسکتے ہیں۔ضلع گاندربل کا ون ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ وِلو وِیکر بطور ایکسپورٹ ہب سکیم اور او ڈی او پی اقدام ہے۔وِلو ویکر مصنوعات میں پرکشش فیس ویلیو اور پیچیدہ ڈیزائن ہوتے ہیں جو اُنہیں نہ صرف مقامی مارکیٹوں میں مقبول بناتے ہیں بلکہ ملک کے مختلف حصوں او ربیرون ملک بھی برآمد کئے جاتے ہیں۔ جی اِی ایم پر آن بورڈنگ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ( او ڈی او پی) مصنوعات کے فروخت کنندگان کے لئے سرکاری بازار کھول دے گا۔واضح رہے کہ جی اِی ایم مرکزی وزارتِ صنعت و حرفت کی طرف سے شروع کیا گیا۔مرکزی اور ریاستی حکومت کی آرگنائزیشنوں سے اشیاء او رخدمات کی مؤثر اور شفاف خریداری کی خاطر ایک آن لائن ، اینڈ ٹو اینڈ مارکیٹ پلیس کے لئے قومی پبلک پروکیورمنٹ پورٹل ہے۔مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے لئے آ ن لائن مارکیٹ پلیس فراہم کرنے کی خاطر جی اِی ایم کو نیشنل پروکیورمنٹ پورٹل کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔اِس مہم میں ضلع گاندربل کے یونٹ ہولڈروں ، کاریگروں ، ایف پی اوز ، تاجروں اور وِلو ویکر کے برآمد کنند گان اور ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران نے بھی شرکت کی ۔ تمام شرکا ٔ جنہوں نے اِس مہم میں شرکت کی وہ جی اِی ایم پلیٹ فارم پر آن بورڈ تھے۔اِس مہم میں ماہرین کی جانب سے گورنمنٹ اِی۔ مارکیٹ پلیس پر مصنوعات کی فروخت کے فوائد کے بارے میں تفصیلی سیشن شامل تھے ۔ جی اِی ایم پر آن بورڈ نگ بیچنے والوں کو تمام سرکاری محکموں تک براہِ راست رَسائی فراہم کرے گی اور ان کی مصنوعات کی مجموعی پرآمدات میں اِضافہ کرے گی۔جی اِی ایم پورٹل پر فروخت کنند گان مالک کاریگر ، برآمد کنند گان فرم، ایف پی او، کوآپریٹیو او رسٹارٹ اَپ ہوسکتے ہیں۔ وہ آسانی سے پورٹل پر سرکاری آرگنائزیشنوں کی طرف سے خریداری کے لئے اَپنے سامان کی فہرست بناسکتے ہیں اور سرکاری بولیوں اور نیلامیوں میں حصہ لے سکتے ہیں ۔اِس طرح جی ای ایم پورٹل سرکاری پبلک پروکیورمنٹ کے عمل میں شفافیت کی سہولیت فراہم کرتا ہے۔اِس مہم میں 20کاریگروں اور کارباریوں کو مفت میں جی اِی ایم پر آن بورڈ کیا گیا۔آن بورڈ ہونے والوں میں ڈار وِلوورکس، رئیل کشمیر باسکٹس ، مدینہ باسکٹ سٹورز،نیشنل وِلو ورکس اور بڈشاہ وِلو ورکس وغیرہ شامل تھے۔اِس پلیٹ فارم پر انویسٹ اِنڈیا اور جے کے ٹی پی او کے ماہرین نے بھی موجود شرکاء کے ساتھ بیداری سیشن کئے۔جے کے ٹی پی او جموںوکشمیر میںضلعی سطحوں پر مختلف ورکشاپوں کا اِنعقاد کر کے اِی۔کامرس اور برآمد بیداری کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے ۔جی اِی ایم پر آن بورڈنگ کے لئے اِس سیشن کو پسند کریں ۔جے کے ٹی پی او نے او این دی سی پلیٹ فارم پر آن بورڈنگ کے لئے بیداری مہم اور آن بورڈنگ مہمات کا بھی اہتمام کیا۔جموںوکشمیر یوٹی میںیہ آن بورڈنگ مہم ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ(او ڈی او پی )‘ پہل کی طرف جی اِی ایم پلیٹ فارم پر او ڈی او پی پروڈکٹس کے آن بورڈنگ کے لئے منعقد ہونے والے منصوبہ بند پروگراموں کے مطابق ہے۔جموںوکشمیر خطے کے دیگر اَضلاع میں آنے والے دِنوں میں اِسی طرح کی آن بورڈنگ مہم کا اِنعقاد کیا جائے گا۔