جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نالوں میں ریت اور بجری نکالنے کیلئے کا عمل جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نالوں میں ریت اور بجری نکالنے کیلئے کا عمل جاری

آبی ذخائر میں پائے جانے والی ٹروٹ مچھلیوں کی پیدوار میں کافی کمی ، کھیتوں کو سیراب کرنے کیلئے بھی پانی ناپید

سرینگر//وی او آئی//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے منسلک کئی نالوں میںسے ریت اور باجری نکالنے کا عمل جاری ہے جس کی وجہ سے ان نالوں سے ٹروٹ مچھلیوں کی پیداوار میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے دوسری طرف زرعی اراضی تک جن چھوٹی چھوٹی ندی نالوں سے پانی پہنتا تھا ان میں پانی کا بہائوختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے کھیتوں کو سیراب کرنے کے حوالے سے سخت پریشان ہے ۔وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمری کے ضلع اننت ناگ سے منسلک کئی نالے جن میںنالہ برنگی ، نالہ ساندرن ، نالہ ہارپتھ شامل ہے میں سے ریت اور باجری نکالنے کا عمل جاری ہے جس کے نتیجے میں ان نالوںمیں ٹروٹ مچھلیوں کی پیدوار ختم ہونے کی کگار پر پہنچ گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ان نالوں کے ذریعے سے ضلع اننت ناگے کے مختلف دیہات میںچھوٹی چھوٹی نہروں ،ندی نالوں سے کھیتوں کو سیراب کرنے کیلئے پانی پہنچتا تھا ان نالوں سے ریت اور بجری نکالنے کی وجہ سے پانی کی کاسطح سے کافی کم ہوگیاہے اورچھوٹی چھوٹی نہروں اور ندی نالوں سے کھیتوں تک پانی پہنچتا ہی نہیں جس کی وجہ سے زرعی راضی بنجر بن رہی ہے ۔ مقامی لوگوں نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت دھان اور دیگر فیصلوں کے بیج بونے کا وقت ہے اور اگر ہمارے کھیتوں کو سیراب کرنے کیلئے پانی نہیں پہنچے گا تو فصلیں تباہ ہوجائے گی۔