سری نگر//جموں و کشمیر محکمہ آرکائیوز،آرکیولوجی و میوزیم نے مشن گیان بھارتَم کے اشتراک سے’میوزیمز یونائٹنگ اے ڈیوائیڈڈ ورلڈ‘ کے موضوع کے تحت بین الاقوامی میوزیم ڈے منایا۔اِس موقعہ پرپر ڈوگرہ آرٹ میوزیم جموں اور ایس پی ایس میوزیم لال منڈی سری نگر میں نوادرات اور نادر مخطوطات کی خصوصی نمائشوں کا اہتمام کیا گیا جس میںتمام لوگوں کے لئے داخلہ مفت رکھا گیاتھا۔رُکن اسمبلی جموں ایسٹ یدھویر سیٹھی نے ڈوگرہ آرٹ میوزیم جموں میں نمائش کا اِفتتاح کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری کلچر برج موہن شرما نے سری نگر ایس پی ایس میوزیم سری نگر میں تقریب کا اِفتتاح کیا جبکہ اس موقعہ پر ڈائریکٹر آرکائیوز، آرکیولوجی و میوزیم کلدیپ کرشن سدھا اور سپیشل سیکرٹری کلچر پرویز احمد بھی موجود تھے۔نمائشوںمیں منفرد مخطوطات۔ نوادرات اور فن پارے رکھے گئے تھے جن میں پانچویں صدی کا گلگتی نسخہ ، تفسیرِ کبیر، شاہ نامہ فردوسی، بودھی ستوا پدماپانی کا کانسی کا مجسمہ، تیسری صدی کا شاہکار پتھر، شاہ جہاں کا طلائی ملمع شدہ کمان، شاہی اسلحہ خانہ، بسوہلی مصوری، سدھاما مصوری اور کشان دور کے طلائی سکے شامل تھے۔تقریب کو جامع اور قابلِ رسائی بنانے کے لئے دونوں عجائب گھروں میں زائد اَزایک ہزار وزیٹروں جن میں طلبأ، سابق فوجی،سکالرز ، مصنفین اور سیاح شامل تھے، کے لئے تحائف اورریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا۔اِس موقعہ پر جسمانی طور خاص اَفراد کے لئے وہیل چیئرز اورہیلپرز بھی فراہم کئے گئے۔وزیٹروں نے محکمہ کی اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے اپنی نوعیت کی پہلی اور اچھی سہولیے والی نمائش قرار دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پُرمنڈل اور اترویہنی میں ثقافتی ورثے کے مقامات کی تجدیدومرمت اور بحالی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
دنیا بھر میں موسمی نظام میں تیزی سے تبدیلی
یو پی آئی چارج کا پٹرول پمپوں پر منفی اثر، آن لائن ادائیگی نہ کی جائے، نقد ادائیگی کے لگے پوسٹر
’دھرم‘ مذہب کے مغربی تصور سے مختلف ہے: بھاگوت
نوجوانوں کو تکبر اور غلط فہمی کا شکار نہ ہونے موہن بھاگوت کا مشورہ
لفٹینٹ گورنر نے جموں میں ماتا للیشوری ثقافتی کم ہیریٹیج سینٹر کی بنیاد رکھی
’ووٹ چوری، حکومت چوری، اب پارٹی چوری‘: راہل کی الیکشن کمیشن کے حکم پر تنقید
ایشان کشن کا ’بسم اللہ‘ کہنا قابلِ قبول، مگر آئی پی ایس افسر کا ’السلام علیکم‘ کہنا تنازع کا باعث
فکی فلو کے وفد کی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات
سوامی ہردیا نند گیری جی مہاراج کی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات










