nirmala sitaran

جموں کشمیر سرکار کو سپلمنٹری بجٹ کے تحت 3170 کروڑ روپے فراہم کئے گئے

جموںو کشمیرمیں زمینی سطح پربدلاؤ دکھائی دے رہاہے /نرملاسیتا رمن

سرینگر///بھارت سنچار نیگم لیمیڈیڈکوجموں وکشمیر میں فروغ دینے کے لئے ہرطرح کی مدد فراہم کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے کہاکہ وزیراعظم وشو کرما یوجنا کے تحت ہاتھ سے بنائی جانے والی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے مرکزی حکومت نے امداد فراہم کرنے میںکسی بھی طرح کی کنجوسی نہیں کی ہے ترقی کی منزلوں پر لے جانے میںکوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے ہیں ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق لوگ سبہا میں وقفہ سوالات کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نرملا سیتا رمن نے جموں وکشمیر میں بھارت سنچار نیگم لیمیڈیڈ کی صورتحال کودرست کرنے کے لئے مرکزی سرکار نے ہر طرح کی مددفراہم کی ہے او رمستقبل قریب میںبی ایس این ایل اپنی بہتر کار کردگی کامظاہراہ کریگا۔مرکزی وزیر خزانہ نے کہاجموں وکشمیرکواپنی ضرورتیں پوراکرنے میں سپلمنٹری بجٹ کے حوالے سے تین ہزار 170 کروڑروپے فراہم کئے گئے ۔وزیراعظم کرمایوجنا ہاتھ سے بنائی جانے والی گھریلوں دستکاری کوفروغ دینے کے خاطر 989کروڑ 90لاکھ روپے فراہم کئے۔ انہوں نے کہا پندرہ اگست 2023 کو لا ل قلع کے فیصل سے خطاب کے دوران جموںو کشمیرمیں گھریلوں صنعتوں ہاتھ سے بنائی جانے والے چیزوں کوفروغ دیناتھااس کومدنظررکھتے ہوئے جموںو کشمیر سرکار کومدد فراہم کرنے میں کسی بھی ہچکچاہٹ کاسامنا نہیں کیاگیااور مرکزی سرکار جموںو کشمیرکوترقی کی منزلوںپرلے جانے کے لئے ہرطرح کے اقدات اٹھارہی ہے ۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پچھلے چار برسوں کے دوران جموںو کشمیرمیںزمینی سطح پربہت بدلاؤدکھائی دے رہاہے او رجموں وکشمیرمیں بنیاد ی ڈھانچے کی تعمیر خواتین کو خود انحصاری کی راہ پرگامزن کرنے کھیل کود کوفروغ دینے صاف پانی فراہم کرنے بہترسڑکوں کا قیام عمل میںلانے کے لئے ہرطرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔